سوال نمبر 115
سوال کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس کے بارے میں کہ آج کل مختلف مواقع پر چہرے پر مختلف قسم کے کریم لگائے جاتے ہیں تو یہ کریم لگانا کیسا ہے اس بارے میں حکم شرعی کیا ہے؟
سائل- حامد رضا ضلع بلرام پور
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اگر کریم میں کوئی ناجائز حرام شی ملائی جاتی ہو جو یقینی طور پر معلوم ہو تو اس کا استعمال کرنا ناجائز ہے اور اگر ناجائز و حرام شی نہ ملائ جاتی ہو تو اس کا استعمال جائز ہے .
اوراگر کریم میں چکناپن ہو(حالانکہ ایسا نہیں ہوتا) جیسے ناخونی پالش وغیرہ ہوتا ہے کہ اس کے لگانے کے بعد اس کے اوپر سے پانی بہہ جاتا ہے اور جسم میں جذب نہیں ہوتا جب بھی اس کا استعمال کرنا جائز نہیں اگر چہ ناجائز شی نہ ملائی گئی ہو.
واللہ اعلم بالصواب
الفقیر تاج محمّد قادری واحد اترولوی
0 تبصرے