آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کیا مرد محرمات کی امامت کر سکتا ہے ؟

سوال نمبر 199

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
بعد سلام عرض ہے کہ کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام ومفتیان عظام مسٸلہ ذیل میں کہ اگر بیٹا امامت کرے اور ساتھ میں جماعت میں ماں بہن نانی اورنان ہوں تو کیا نماز ہوجاۓگی جواب حوالے کے ساتھ ہی عنایت فرمایٸں تو بہت مہربانی ہوگی  ۔المستفتی محمدقاسم خان ضلع بہراٸچ شریف یوپی الھند



وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ 
الجواب بعون الملک الوھاب صورت مسٸولہ میں مذکورہ حضرات اگر مسجد جانے سے لاچار مجبور ہوں تو سب کی نمازبلاکراہت  ہوگی ۔جیساکہ قدیم فتاویٰ رضویہ شریف جلد 3، صفحہ 381 پر ہےاگریہ جماعت مسجد میں ہو مطلقاً مکروہ ہے کہ عورات کو حاضری مسجد منع ہے اوراگر مکان ہو اور مرد کوحاضری مسجد سے کوٸ عذر صحیح شرعی نہیں تو مطلقاً مکروہ ہے کہ مرد پر حاضری مسجد واجب ہے اور اگر اسے عذر ہے اور جماعت میں جتنی عورتیں اس کی محرم یا زوجہ یا غیر مشتہاة لڑکیوں کے سوا نہیں تو مطلقاً بلاکراہت جاٸز ہے اور نا محرم مشتہاة ہیں تو مکروہ ۔

 واللہ تعالیٰ اعلم 
کتبہ
عبدالستاررضوی 




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney