آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

ٹی شرٹ پہن کر نماز پڑھنا کیسا

سوال نمبر 284

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے علماء ذو الاحترام
کہ ہاف بازو والا کپڑا مثلا ٹی شرٹ  کرتا وغیرہ پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟
ســـائل ـ محمد انور قادری 



وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب صورت
 مسؤلہ میں اگر اس کے پاس دوسرا کپڑا پوری آستین کا موجود ہے تو مکروہ ہے ورنہ بلا کراہت جائز ہے حضرت صدرالشریعہ بدرالطریقہ علیہ الرحمتہ والرضوان تحریر فرماتے ہیں ؛؛ جس کے پاس کپڑے موجود ہوں اور صرف آدھی آستین یا بنیائن پہن کر نماز پڑھتا ہے تو کراہت تنزیہی ہے اور اگر کپڑے موجود نہیں تو کراہت بھی نہیں بلکہ معاف ہے اور اکرتے یا اچکن کی آستین چڑھا کر نماز پڑھتا ہے تو نماز مکروہ تحریمی ہے
اور اسی طرح سے درمختار جلد اول ص 473 پہ  ہے

واللہ تعالیٰ اعلم
کتبہ
ابوالصدف محمد صادق رضا



ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney