آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

نماز عیدین کا دو مرتبہ امامت کرنا کیسا

سوال نمبر 348

السلام و علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے  ذوالاحترام ومفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
 زید ایک مرتبہ عید الاضحیٰ کی نماز کا امامت کر چکا ہے اب اس نے دوبارہ عید الاضحیٰ کی نماز پڑھائی تو اب ایسی صورت میں دوسری مرتبہ  نماز پڑھنے والے مقتدیوں کی نماز ہو گی یا نہیں؟ اور اگرنماز نہیں ہوئی تو امام کے اوپر شریعت مطہرہ کا کیا حکم نافذ ہوگا؟
قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرما ئیں
سائل:- عبدالقدوس




وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبر کاتہ
 الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایتہ الحق والصواب اگر زید نے عید الاضحٰی کی نماز ادا کر لی تھی تو اس کو امامت جائز نہ تھی جن جن لوگوں نے اس کے پیچھے نماز پڑھی ان کی نماز نہ ہوئی جیسا کہ امام اھل سنت مجدد اعظم اسلام معین الاسلام میرے آقا سرکار اعلی حضرت امام محمد احمد رضا خان محقق و محدث بریلوی رضی اللہ تعا لی عنہ اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں درمختار وردالمحتار سے ارشاد فرماتے ہیں کہ
 زید کو امامت ہرگز جائز نہ تھی جن لوگوں نے اس کے پیچھے نماز پڑھی ان کی نماز باطل ہوئی ان میں جو ناواقف  تھے ان کی نماز کا و بال بھی زید کے سر رہا فتاوی رضویہ جلد سوم صفحہ 807
 وھکذا فی فتاوی علیمیہ جلد اول صفحہ 304 باب العیدین 


واللہ تعالی ورسولہ اعلم بالصواب 
کتبہ
 محـمد علی قادری  واحـدی



ایک تبصرہ شائع کریں

2 تبصرے

  1. الحمد للہ ہر سوال کا جواب بآسانی مل جا رہا ہے اور افہام و تفہیم کا جو سہل انداز ہے اسے ہر کوئی سمجھ پا رہے ہونگ۔۔۔۔مولانا رضوان رضوی

    جواب دیںحذف کریں

Created By SRRazmi Powered By SRMoney