سوال نمبر 354
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ صحاح ستہ کے مصنفین کا تعارف کیا ہے
سائل :-- نثار احمد
الجواب
حضرت امام بخاری علیہ الرحمہ
کنیت ابو عبداللہ
نام و نسب محمد بن اسماعیل بن ابراہیم بن مغیرہ بن بردزبہ بخاری جعفی ہے -
ولادت 13 شوال 194 ہجری بروز جمعہ
وقت ولادت بعد نماز جمعہ
عمر شریف 62 برس
وصال شب شنبہ 256 ہجری
وقت عیدالفطر کی رات بعد نماز عشاء
مدفون "خرتنگ" گاؤں جو سمر قند سے دس میل کے فاصلہ پر ہے
شاگرد نوے ہزار 90،000 ہے
زبانی حدیث چھ لاکھ
تصنیفات آپ نے بہت سی کتابیں تصنیف فرمائی جو کہ صحیح البخاری بہت شاندار اور بلند پایہ حدیث کی کتاب ہے.
امام بخاری نہایت زاہد و پرہیز گار صاحب تقوی و عبادت گزار تھے
( بستان المحدثین مقدمہ بخاری وغیرہ)
امام مسلم علیہ الرحمہ
کنیت ابوالحسنین
نام و نسب مسلم بن حجاج بن مسلم
مقام نیشا پور جو خراسان کا بہت خوبصورت اور مشہور شہر ہے
ولادت 202 ہجری بعض نے 204 یا 206 ہجری تحریر کیا ہے
وفات 24 رجب 261 ہجری
تین لاکھ حدیثیں آپ کو زبانی یاد تھیں
تصانیف آپ کی بہت سی تصانیف میں سے "صحیح مسلم شریف جو صحاح ستہ میں شامل ہے بہت مشہور ہے...
( بستان المحدثین و اکمال وغیرہ)
امام ترمذی علیہ الرحمہ
کنیت ابو عیسٰی
نام و نسب محمد بن عیسٰی بن سورہ بن موسی بن ضحاک سلمی بوغی ہے
ولادت 209 ہجری
وفات 17 رجب شب دوشنبہ 279 ہجری
مدفون خاص ترمز شہر میں
تصانیف بہت سی کتابیں تصنیف فرمائی لیکن جامع ترمذی شریف بے حد مقبول و مشہور کتاب ہے
آپ امام بخاری کے سب سے مشہور شاگرد و جانشین شمار کئے جاتے ہیں
اور آپ کو یہ شرف بھی حاصل ہے کہ خود امام بخاری نے بھی بعض حدیثوں میں ان کی شاگردی اختیار فرمائی ہے
( بستان المحدثین و اکمال وغیرہ)
حضرت امام داؤد علیہ الرحمہ
نام و نسب - - - سلیمان ابن اشعث بن شداد بن عمرو ہے..
ولادت... 202 ہجری مقام بصرہ
وفات... 14 شوال 275 ہجری بصرہ
تصنیفات... بہت سی تصنیفات ہیں لیکن سنن ابو داؤد بہت مشہور ہے جو کہ 4800 احادیث آپ نے اپنی اس کتاب میں جمع ( بستان المحدثین ثینو تاریخ ابن ماجہ)
امام نسائی علیہ الرحمہ
نام و نسب... امام قاضی ابو عبدالرحمن احمد بن شعیب بن علی بن نسائی
ولادت.. 412 ہجری میں آپ خراسان کے شہر نساء میں پیدا ہوئے..
وفات... 13 صفر 313 ہجری
مدفون... صفا و مروہ کے درمیان یا بعض کا قول 13 صفر 313 ہجری فلسطین میں ہوئی
پھر وہاں سے آپ کی لاش مبارکہ مکہ مکرمہ پہنچائی گئی
( بستان المحدثین، کمال، تہزیب التہزیب)
امام ابن ماجہ علیہ الرحمہ
نام... ابو عبداللہ
کنیت... محمد بن یزید نام، اور رعبی قزوینی نسبت ہے مگر عام طور پر "ابن ماجہ کے نام سے مشہور ہیں....
ولادت.. 209 ہجری
مقام...." قزوین" جو ایران کا صوبہ آذربائیجان کا ایک مشہور شہر ہے
وفات... 21 رمضان المبارک 273 ہجری
تصنیفات بہت سی تصنیفات میں سے سنن ابن ماجہ بہت مشہور ہے
کتبہ
صبغت اللہ فیضی نظامی
1 تبصرے
ماشاء اللہ پڑھ کر دل خوش ہو گیا ہے
جواب دیںحذف کریں