آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

مچھلی پر فاتحہ کرنا جائز ہے

سوال نمبر 362

السلام علیکم و رحمت الله و برکاته کیا فرماتے هىں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئله هذا کے بارے میں کہ مچھلى پر فاتحہ پڑھنا چاہیے کہ نهيں اور چیزوں پر تو فاتحہ خوانی هوتى هے لیکن مچھلى پر کیوں نہیں جواب حوالہ کے ساتھ مرحمت فرمائیں
 سائل انور على قادرى بڑھنى چافه



وعلیکم.السلام ورحمتہ الله وبرکاته
الجواب بعون الملک الوھاب 
صورت مسؤلہ میں حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ والرضوان تحریر فرماتے ہیں
جو چیز حرام ہو تو اس پر فاتحہ پڑھنا اور اس کا ثواب پہنچانا  جائز نہیں

حدیث شریف میں ہے
لایقبل اللہ الا الطیب 
یعنی حرام چیز کو اللہ تعالی قبول نہیں فرماتا
اور اگر حرام نہ ہو تو فاتحہ پڑھنے اور ایصال ثواب کرنے میں کوئی گناہ نہیں

فتاوی امجدیہ جلد اول ص364

اور مچھلی بلاشبہ حلال ہے
اسلئے اس پر نیاز فاتحہ دلا سکتے ہیں کہ مچھلی کھلانے پر جو ثواب مرتب ہوگا وہ پہنچایا جاتا ہت نہ کہ اصل مچھلی

فتاوی فقیہ ملت جلد دوم ص308



واللہ اعلم بالصواب
کتبہ 
محــــمد معصــوم رضا نوری



ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. ماشاء اللہ بہت عمدہ
    مجھے what's App گروپ میں ایڈ
    فرما لیں
    محمد کاشف رضا بریلی شریف
    موبائل نمبر 7465069930

    جواب دیںحذف کریں

Created By SRRazmi Powered By SRMoney