آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

خدا کو شیدائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کہنا کیسا ہے؟

سوال نمبر 410

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا یہ شعر پڑھنا گناہ یا کفر ہے

 امتی کیا خود خداہے شیدا تمہارا
آقا لے لو سلام اب ہمارا

اصلاح فرمائیں
سائل عبدالقدوس 






و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

  بسم اللہ الرحمن الرحیم
 الجواب شعر مذکور کا پڑھنا جائز نہیں کیوں کہ اس میں اللہ تعالیٰ کو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کا شیدا کہا گیا ہےاور شیدا کا معنیٰ آشفتہ، فریفتہ، مجنوں اور عشق میں ڈوبا ہوا وغیرہ ہے.
ان میں سے کسی معنیٰ کا انتساب ذات باری کی طرف ہرگز درست نہیں اللہ رب العزت ان تمام باتوں سے منزہ و مبرا ہے. اس لئے وہ شعر پڑھنا ناجائز و گناہ ہے البتہ کفر نہیں ہے.
فتاوی شارح بخاری میں ہے: "شیداے محمد کہنا جائز نہیں کہ اس میں معنی سوء کا احتمال ہے-شیدا کا معنیٰ آشفتہ، فریفتہ، مجنون، عشق میں ڈوبا ہوا، عاشق ہے. اللہ تعالیٰ ان تمام باتوں سے منزہ ہے-"(ج:١،ص:١٤١) 

واللہ تعالیٰ أعلم-

کـــتبــہ
محمد معراج احمد قادری



ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ ڈاکٹر اقبال کا شعر ہے (جنوں عشق سے خدا بھی نہ بچ سکا اقبال- تعریف حسن یار میں سارا قرآن لکھ دیا) کیا یہ شعر پڑھنا درست ہے

    جواب دیںحذف کریں

Created By SRRazmi Powered By SRMoney