سوال نمبر 436
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
علمائے کرام و مفتیان عظام سے عرض ہے کہ میں وترکی تین رکعت نماز پڑھ رہاتھا پہلے رکعت میں بھول کر قعیدہ میں التّحیات پڑھ لیے تب یاد آیا کہ نہیں میں ایک رکعت پڑھا ہوں تو دوسرے رکعت میں پھر سورت ملایا اور رکوع اور سجدہ کیا پھر قعدہ میں التّحیات پڑھا اسی طرح تین رکعت پوری کیے تینوں رکعت میں التّحیات پڑھا تو کیا آخر میں سجدہ سہو کرنا ضروری ہے یا نہیں جواب عنایت فرمائیں
سائل محمد رضاءالحق مدرسہ اہلسنت غریب نواز چاپا کھور بارسوئ بہار
وعلیکم السلام ور رحمة الله وبركاته
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسئولہ میں سجدہ سہو واجب ہے اگر جان بوجھ کر سجدہ سہو نہیں کیا یا سجدہ سہو کرنا بھول گیا تو نماز کا اعادہ کرے
جیسا کہ کتب فقہ میں ہے کہ کوئی شخص وتر کی پہلی رکعت میں بھول کر بیٹھ گیا اور تین بار سبحان الله کہنے کی مقدار سے کم بیٹھا تو سجدہ سہو واجب نہیں اور تین بار سبحان الله کہنے کی مقدار تاخیر کر کے اٹھا تو سجدہ سہو واجب ہے
(عالمگیری ج ۱ ص ۶۵)
بحوالہ مسائل سجدہ سہو ص ۸۶
والله اعلم باالصواب
کتبــہ
محــــمد معصــوم رضا نوری مقیم حال منگلور کرناٹکا الھند
۱۹ محرم الحرام ١٤٤١ھ
+918052167976
0 تبصرے