سوال نمبر 482
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
کیا فرماتے ھیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید جو ایک سنی ادارہ کا صدر ھے ایک وہابی کے مرنے پر زید نے مسجد سے اعلان کیا کہ آپ حضرات کو اطلاع دی جاتی ھے فلاں کا انتقال ھو گیا ھے آپ حضرات دعاۓ مغفرت کریں اورنمازجنازہ میں شرکت کرکے ثواب دارین حاصل کریں۔ایسا کہنے والے پر جو شرعی حکم ھو بحوالہ جواب عطا فرماٸیں۔
سائل: محمدرجب علی فیضی اترولوی
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب دیوبندی وہابی اپنے عقائد باطلہ کے وجہ سے کافر مرتد ہیں بلکہ انکے کفر میں جو شک کرے وہ بھی کافر ہے من شک فی کفرہ وعذابہ فقد کفر اور کافر کے لئے دعائے مغفرت کرنا کفر ہے ارشاد باری تعالٰی ہے
"ماکان للنبي والذين آمنوا أن یستغفروا للمشرکین ولو کانوا اولی قربی من بعد ما تبين لهم انھم أصحا الجحيم" (سورہ توبہ،آیت ١١٣)
ترجمہ: نبی صلی اللہُ تعالیٰ علیہ و سلم اور ایمان والوں کو لائق نہیں کہ مشرکوں کی بخشش چاہیں اگر چہ وہ رشتہ دار ہوں جب کہ انہیں کھل چکا کہ وہ دوزخی ہیں-"اھ (کنز الایمان)
اور فتاوی رضویہ میں ہے :کافر کے لیے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کفر خالص و تکذیب قرآن عظیم ہے کما فی العالمگیریه-"اھ (ج:٢١،ص:٢٢٨،جدید)
صدر صاحب اگر اس وہابی کے عقائد باطلہ سے واقف ہونے کے باوجود مسلمان سمجھ کر اعلان کئے تو یہ کفر ہے ان پر تجدید ایمان تجدید نکاح لازم ہے اور بیعت ہوں تو تجدید بیعت بھی کریں
اور اگر اس وہابی کے عقائد باطلہ سے واقف نہیں تھے یا واقف تھے مگر وہابی سمجھ کر کسی چاپلوسی کی وجہ سے اعلان کئے تو یہ ناجائز وحرام ہے صدر صاحب لازم ہے کہ اعلانیہ توبہ کریں اور کارخیر کریں مثلاً مسجد میں جن چیزوں کی ضرورت ہو وہ لاکر دیں اور میلاد وغیرہ کریں اور غریبوں میں صدقات و خیرات کریں کہ اعمال صالحہ قبول توبہ میں معاون ہیں جیسا کہ قرآن شریف میں ہے
اِلَّا مَنۡ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓئِکَ یُبَدِّلُ اللّٰہُ سَیِّاٰتِہِمۡ حَسَنٰتٍ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا﴿سورہ فرقان ۷۰﴾
ترجمہ مگر جو توبہ کرے اور ایمان لائے اور اچھا کام کرے تو ایسوں کی برائیوں کو اللہ بھلائیوں سے بدل دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے.
اور اگر توبہ نہ کریں تو ان کا سماجی بائیکاٹ کیا جائے جیسا کہ ارشاد ربانی ہے
وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقۡعُدۡ بَعۡدَ الذِّکۡرٰی مَعَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿سورہ انعام ۶۸﴾
ترجمہ اور جو کہیں تجھے شیطان بھلاوے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ
الفقیر تــــاج محــمد حنفی قادری واحـدی اترولوی
۸/صفرالمظفر ۱۴۴۱ھ
۸/اکتوبر ۲۰۱۹ء منگل
3 تبصرے
ماشاءاللہ
جواب دیںحذف کریںبہت خوب
جواب دیںحذف کریںلعنت ہو تم جیسے کذاب لوگوں پر
جواب دیںحذف کریں