دودھ پاک کرنے کا طریقہ

سوال نمبر 496

السلام علیکم و رحمة الله وبركاته 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر دودھ کو دھوتے وقت گائیں پیشاب کر دی اور وہ سیدھا دودھ میں گرگیا تو کیا وہ پاک رہے گا یا ناپاک؟ اگر ناپاک ہے تو اسکو پاک کیسے کیا جائے گا؟
سائل :محمد عمیر پاکستان





وعلیکم السلام ور رحمة الله وبركاته
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسئولہ میں سارا دودھ ناپاک ہو جائے گا جیسا کہ کتب فقہ  وفتاوی میں مذکور ہے
 نجاست خفیفہ اور غلیظہ کے احکام جو الگ الگ بتائے گئے ہیں یہ احکام اسی وقت ہے جبکہ بدن یا کپڑے میں لگے -  اگر کسی پتلی چیز  مثلا دودھ یا پانی یاتیل میں نجاست پڑجائے  چاہے غلیظہ ہو یا خفیفہ دونوں صورتوں میں  دودھ یا پانی یا تیل ناپاک ہو جائے گا  اگر چہ ایک ہی قطرہ نجاست پڑی ہو -
بہار شریعت 

دودھ پاک کرنے کے تین طریقے ہیں 
اول. طریقہ یہ ہے کہ کسی پاک برتن میں دودھ کو لے کر  پیمائش کر لیں کہ کتنا دودھ ہے پھر اس میں پاک پانی بھر کر اسے پکائیں جب پیمائش کے مطابق دودھ پہونچے یعنی پانی جل جائے صرف دودھ بچے)
   تو اب پھر سے اس میں پاک پانی ڈال کر پھر پکائیں تاکہ پانی جل جائے  اسی طرح تین مرتبہ کریں دودھ پاک ہو جائے  گا-
دوم طریقہ یہ ہے کسی برتن میں دودھ بھر دیں پھر اس میں اوپر سے دودھ ڈالیں جب دودھ اوپر سے بہنے لگے تو برتن کا دودھ پاک ہوجائے گا.
سوم. طریقہ یہ ہے ایک صاف برتن نیچے رکھیں اسکے اوپر ایک پرنالے جیسی کوئی چیز لیں پھر اس میں پاک دودھ ڈالیں جب دودھ نیچے والے برتن میں پہونچ جائے پھر ناپاک دودھ ڈالیں یہاں تک کہ سب دودھ نیچے والے برتن میں پہونچ جائے 
  لیکن پاک کرتے وقت ایک بات کا خاص خیال رکھیں ناپاک دودھ کا چھینٹا ڈائیریکٹ نیچے والے برتن میں نہ گرے 
دوسری بات پہلے پاک دودھ نیچے والے برتن میں گرے تیسری بات پاک دودھ کا دھارا توٹنے نہ پائے چوتھی بات آخر میں نیچے کےبرتن میں پاک دودھ ڈالیں اگر ان چاروں باتوں میں ایک  بھی نہ پائی گئی تو دودھ پاک نہ ہوگا
والله اعلم باالصواب

ماخوذ بہار شریعت حصہ دوم 
 نجس چیزوں کے پاک کرنے کا طریقہ 



کتبـــــہ 
محــــمد معصــوم رضا نوری مقیم حال منگلور کرناٹکا الھند 
۱۰ صفر المظفر ۱۴۴۱ھ
۱۰ اکتوبر ۲۰۱۹ء
بروز جمعرات 
+918052167976






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney