ایک حاجی کتنے شخص کی شفاعت کرائے گا

سوال نمبر 501

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ

سوال ایک حاجی قیامت کے دن کتنے شخص کی شفاعت کریگا. حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی 
سائل  محمد ہارون بھائی





بسم اللہ الرحمن الرحیم

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب ایک حاجی جن کی حج مقبول ہوئی ہوگی ان کی شفاعت چار سولوگوں کے لئے ہوگی جیسا کہ حدیث شریف میں ہے 

عن أبي موسی الأشعري رضي اللہ عنہ، رفعہ إلی رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال الحاج یشفع في أربع مئۃ أھل بیت، أو قال من أھل بیتہ ''البحر الزخار بمسند البزار (مسند أبي موسی الأشعري، الحدیث: ۳۱۹۶، ج۸، ص۱۶۹)

اور ایک دوسری روایت میں ہے

عن أبي موسی الأشعري أن رجلا سألہ عن الحاج؟، فقال إن الحاج یشفع في أربع مئۃ بیت من قومہ، ویبارک لہ في أربعین من أمہات البعیر الذي حملہ، ویخرج من ذنوبہ کیوم ولدتہ أمہ ( ''المصنف'' لعبد الرزاق، باب فضل الحج، الحدیث: ۸۸۳۸، ج۵، ص۵)  واللہ اعلم با الصواب 

کتبہ

الفقیر تاج محمد حنفی قادری واحدیاترولوی

۱۱/صفرالمظفر ۱۴۴۱ھ
۱۱/اکتوبر ۲۰۱۹ء بروز جمعرات






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney