سوال نمبر 532
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
وہ کونسی نماز ہے جو فرض عین ہے لیکن قضا حرام ہے جواب عنایت فرماٸیں حضور مہربانی ہوگی
شیخ عبدالله رضا نعمانی
وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب ۔وہ نماز جمعہ ھے ۔کہ جس کا پڑھنا فرض عین ھے ۔لیکن اگر وہ چھوٹ جاۓ تو اس کی قضا پڑھنا حرام ھے ۔ اس لیۓ کہ اس پر ظہر پڑھنا فرض ھے ۔
الاشباہ والنظائر صفحہ 395 میں ھے ۔ای فریضة یجب اداءھاویحرم قضاءھا۔فقل الجمعة وانما یقضی الظھر۔ (عجائب الفقہ صفحہ 162۔)
مگر جمعہ کی نماز کے لیے شرائط جمعہ کا پایا جانا ضروری ھے اگر ان میں سےایک شرط بھی نہ پائی جاۓ تو جمعہ کی نماز نہ ھو گی ۔اس صورت میں نماز ظہر پڑھنا ضروری ھے۔شرائط نمازجمعہ چھ ھیں ۔
1۔۔۔مصر یا فناۓ مصر یعنی شہر اوراس اطراف کے محلے جو شہرسے منسلک ھوں۔
2۔۔۔سلطان اسلام یااس کا نائب جسے جمعہ قائم کرنے کا حکم دیا ھو ۔
3۔۔۔وقت ظہر یعنی وقت ظہر میں نماز جمعہ پوری ھوجاۓ ۔جووقت نماز ظہر کاھے وھی وقت نماز جمعہ کاھے ۔
4۔۔۔خطبہ جمعہ نمازسے پہلے جماعت کے سامنےھو کہ پاس والے سن سکیں ۔
5۔۔۔جماعت ھے ۔یعنی امام کے علاوہ کم سے کم تین مرد کا ھونا ضروری ھے ۔
6۔۔۔اذن عام ھے یعنی مسجد کا دروازہ کھول دیا جاۓ ۔اگر دروازہ بند کرکے جمعہ پڑھا تو نہ ھوا ۔ (نظام شریعت صفحہ 224 ۔۔۔230)
جمعہ فرض عین ھے اس کی فرضیت ظہر سے زیادہ مؤکد ھے اس کا منکر کافر ھے ۔درمختار اور حدیث شریف میں ھے جس نے تین جمعے برابر چھوڑے اس نے اسلام کو پیٹھ کے پیچھے پھینک دیا وہ منافق ھے وہ اللہ سے بے علاقہ ھے (۔ابن خزیمہ وحبان ورزین و امام شافعی )
(قانون شریعت حصہ اول صفحہ 138 )
(وھکذا کتب فتاوی )
وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب ۔
کتبہ
۔العبد محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی عفی عنہ
دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام
بتھریاکلاں ڈومریا گنج
سدھارتھ نگر یوپی
1 تبصرے
اس پر نظر ثانی کریں
جواب دیںحذف کریں