سوال نمبر 570
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مفتیان کرام کی بارگاہ ناز میں ایک سوال پیش کیا جاتا ہے
صورت مسئولہ یوں ہے کہ ایک شخص کسی جرم میں عمر قید کی سزا بھگت رہاھے جو کہ شادی شدہ ھے اور مزید برآں اس کی زوجہ نوجوان ھے جو کہ فتنہ اکبر کے زیادہ قریب ہے اور اس کا شوہر طلاق دینے پر راضی نہیں
حالانکہ رہائی کی دور دور تک کوئ صورت نظر نہیں آ رہی ہے۔نقطہ مذکور یہ ھے کہ اس میں تحدید وقت مقرر ہے یا علاوہ ازیں کوئی اور راہ ہموار کی جائے تاکہ وہ فتنۂ اکبر سے احتراز ہو جائے
المستفتی محمد عمران رضوی
خادم مدرسہ دارالعلوم بدریہ رضویہ روندھ کہوہ بہرتپور۔ راجستھان
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب ھدایۃ اللہ بالصواب صورت مسئولہ میں یہ ھے کہ جس عورت کا شوہر کسی جرم میں عمر قید کی سزا بھگت رہا ھے اپنے شوہر کا انتظار کرے اس لیۓ کہ اس کا شوہر بحیات ہے اور رہا عمر قید تو فی زمانہ اس کا وقت مقرر ہوتا ہے اور وہ رہا بھی ہو جاتا ہے خواہ وہ بڑھاپے میں رہا ہو۔اور عمر قید کی سزا میں قیدی کو فیملی سے ملنے کی اجازت بھی شاید قانوناً وقتاً فوقتاً ملتی ہے اس لیۓ فتنۂ اکبر سے بچنے کی صورت بھی نکل سکتی ھے
(١) اور فتنہ اکبر سے بچنے کے لئے روزہ رکھے اس لیۓ کہ روزہ قاطع شہوت ھے صحیح حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے لوگوں تم میں سے جو نکاح کرنے کی استطاعت رکھے وہ نکاح کرے کہ یہ اجنبی عورت کی طرف نظر کرنے سے نگاہ کو روکنے والا ھے اور شرمگاہ کی حفاظت کرنے والا ہے اور جو نکاح کی استطاعت نہ رکھے وہ روزے رکھے کہ روزہ قاطع شہوت ھے۔ بہار شریعت حصہ ہفتم ۔نکاح کا بیان صفحہ ٣
اس سے معلوم ہوا کہ روزہ قاطع شہوت ھے اس کے ذریعہ فتنہ سے بچا جا سکتا ھے
(٢)عورت اگر اپنے شوہر سے چھٹکارا پانا چاہتی ہے تو اس سے خلع کرے یعنی مال کے بدلے میں نکاح کو زائل کرنے کو خلع کہتے ہیں ۔۔اگر اس کا شوہر خلع پر راضی ہو تو وہ خلع کر سکتی ہے ۔عورت اپنے شوہر کو کچھ مال دے اور اس سے چھٹکارا حاصل کر لے
جیسا کہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ اگر زوج زوجہ میں نہ اتفاقی رہتی ہو اور یہ اندیشہ ہو کہ احکام شرعیہ کی پابندی نہ کر سکیں گے تو خلع میں مضائقہ نہیں اور جب خلع کر لیں تو طلاق بائن واقع ہوجائے گی اور جو مال ٹھہرا ھے عورت پر اس کا دینا لازم ہے
اس سے معلوم ہوا کہ اس سے خلع کرلے یا اس کا شوہر اس کو طلاق دے دے بعد عدت دوسرے سے نکاح کر سکتی ھے
وھو سبحانہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ
العبد محمد عمران قادری تنویری
دارالعلوم اہلسنت محی الاسلام بتھریا کلاں ڈومریا گنج سدھارتھ نگر یوپی
0 تبصرے