آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

مرغی کا پتھری کھانا کیسا؟

سوال نمبر 627

السلام عليكم و رحمتہ وبرکاتہ
 سوال۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ مرغی کا پتھری کھانا کیسا ہے درست ہے کی نہیں؟
 سائل کا نام محمد اسمعیل گائیڈی بلرام پور




وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب اللھم ہدایةالحق والصواب
مرغی کی پتھری جس کو کہیں، کہیں بٹ بھی کہتے ہیں اس کا کھانا جائز ہے 
جیسا کہ مصدقہ تاج الشریعہ میں ہے کہ 
" بٹ اوجھ کے اوپر کا گوشت ہے بٹ اور نجاست کے درمیان ایک جھلی ہوتی جو اثر نجاست کو بٹ تک نہیں پہچنے دیتی 
لہذا بٹ کھانا جائز ہے،
نوری کرن 1971 عیسوی میں حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ کی تصدیق کے ساتھ کھانے کا جواز پر فتوی موجود ہے ، اور حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ کا بھی فتوی بٹ کے کھانے کے جواز پر ہے ۔ 
اور اسی میں بٹ کے تعلق سے  شارح بخاری حضرت مفتی شریف الحق امجدی قدس سرہ تحریر فرماتے ہیں کہ 
" بٹ کھانا بلا کسی ادنی کراہت کے جائز ہے بٹ اگرچہ معدے کے اوپر کا گوشت ہے مگر اس میں اور نجاست میں ایک موٹی جھلی جس کو ہمارے یہاں کی زبان میں جھروتا کہتے ہیں حائل ہوتی ہے یہ جھلی اتنی موٹی ہوتی ہے کہ اس کی چھنی بنتی ہے اس لئے بٹ معدے کے حکم میں نہیں ہے اس لئے کہ کراہت کی علت نجاست کے ساتھ اتصال ہے اور وہ بٹ میں مرتفع ہے " اھ

(مصدقات  تاج الشریعہ ص 39 / 38 )

والله اعلم باالصواب
   کتبــــــہ 
محــــمد معصــوم رضا نوری
منگلور کرناٹک انڈیا
۱۱ ربیع الآخر ۱۴۴۱ھ
۹ دسمبر ۲۰۱۹ء بروز پیر 
 +918052167976



ایک تبصرہ شائع کریں

2 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney