آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

پہلی یا تیسری رکعت میں بیٹھ گیا تو کیا حکم ہے؟

سوال نمبر 642

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ امام صاحب ظہر کی فرض نماز پڑھا رہے تھے اور تیسری رکعت میں قعدہ میں بیٹھ گئے پھر پیچھے سے مقتدی نے اللہ اکبر بولا کہ امام صاحب قائدے سے کھڑے ہوگئے تو نماز کا کیا حکم ہوگا  سجدہ سہو کرنا پڑے گا یا نہیں؟
جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
سائل  مظفر حسین 




وعلیکم السلام ورحمة الله و برکاته
الجواب بعون الملک الوھاب

 اگر امام ابھی بیٹھا ہی تھا کہ مقتدی نے لقمہ دے دیا تو سجدہ سہو واجب نہیں اور اگر تین بار سبحان اللہ کہنے کی مقدار تک بیٹھ کر اٹھے تو سجدہ سہو واجب ہوگیا
جیسا کہ کتب فقہ میں ہے کہ کوئی شخص بھول کر پہلی یا تیسری رکعت میں بیٹھ گیا  اور تین بار سبحان الله  کہنے کے مقدار سے کم بیٹھ کر اٹھا  تو سجدہ سہو واجب نہیں ہے اور تین بار سبحان الله کہنے کی مقدار تاخیر کر  کے اٹھا تو سجدہ سہو واجب ہے؛

فتاوی عالمگیری جلد 1صفحہ  65

ایسا ہی مسائل سجدہ سہو صفحہ 86 پر ہے 


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب

کتبـــــہ 
محــــمد معصــوم رضا نوری منگلور کرناٹک انڈیا
۶ جمادی الاول ۱۴۴۱ھ
 بروز جمعرات
            2/1/2020
       +918052167976



ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney