آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

منھ میں پان تمباکو رکھ کر قرآن شریف ودیگر ادو وظائف کرنا کیسا؟

سوال نمبر 705

السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں 
کہ پان تمباکو کھانا کیسا ہے نیز منھ میں رکھ کر تلاوت قرآن شریف کرنا اور وظائف کا کیا حکم ہے 
سائل 
سلمان رضا فیصی




وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ 
الجواب۔بعون الملک الوھاب 
پان وتمباکو اتناکھاۓ کہ اگر کلی کرلے اور بو نہ آۓ تو مباح ہے ۔کھاسکتے ہیں ۔اور کلی کرنے کے بو باقی رہے تو مکروہ ہے ۔اوراگر اتناکھاۓ کہ حواس باختہ ہوجاۓ تو حرام ہے ۔
جیساکہ شیخ الاسلام والمسلمین اعلیحضرت امام احمد رضاخان محدث بریلوی علیہ الرحمة والرضوان تحریر فرماتے ھیں ،، بقدر ضرر و احتلال حواس کھانا حرام ہے ۔اوراس طرح کہ منھ میں بو آنے لگے مکروہ اور اگر تھوڑی خصوصاً مشک وغیره سے خوشبو کرکے پان میں کھائیں اور ہربار کھا کے کلیوں سے خوب منھ صاف کردیں کہ بو آنے نہ پاۓ تو خالص مباح ہے ،،
بوکی حالت میں کوئ وظیفہ نہ کرناچاہیے ۔منھ اچھی طرح صاف کرنے کے بعد ہو۔ اور قرآن عظیم توحالت بدبو میں پڑھنا اور بھی سخت ہے ۔
ہاں جب بدبو نہ ہو تو درود شریف ودیگر وظائف اس حالت میں بھی پڑھ سکتے ہیں کہ منھ میں پان یا تمباکو ہو اگرچہ بہترصاف کر لینا ہے ۔
لیکن قرآن عظیم کی تلاوت کے وقت ضرور منھ بالکل صاف کرلیں فرشتوں کو( تلاوت) قرآن عظیم کا بہت شوق ہے ۔
اور عام ملائکہ کو تلاوت کی قدرت نہ دی گئ ۔
جب مسلمان قرآن پڑھتا ہے فرشتہ اس کے منھ پر منھ رکھ کرتلاوت کی لذت لیتا ہے اس وقت اگر منھ میں کھانے کی کسی چیز کا لگاؤ ہوتا ہے فرشتوں کو ایذا (تکلیف)ہوتی ہے ۔
رسول اللہ ﷺ فرماتےھیں

 طیبوا افواھکم بالسواک فان افواھکم طریق القران ۔رواہ السنجری من الابانة عن بعض الصحابة رضی اللہ تعالٰی عنھم بسند حسن ۔
یعنی اپنے منھ مسواک سے ستھرے کرو کہ تمہارے منھ قرآن عزیز کا راستہ ہیں ۔
رسول اللہﷺ ارشادفرماتے ہیں

 اذا قام احدکم یصلی من اللیل فلیستک ان احدکم اذا قراء فی صلاته وضع ملک فاہ علی فیه ولا یخرج من فیه شئ الادخل فم الملک ،، 
رواہ البیہقی فی الشعیب الایمان  وتمام فی فوائدہ والضیاء فی المختارة عن جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالٰی عنھما وھو حدیث صحیح ۔

یعنی جب تم میں کوئی تہجد کو اٹھے مسواک کرلے کہ جو نماز میں تلاوت کرتا ھے فرشتہ اس کے منھ پر اپنا منھ رکھتا ہے جو اس کے منھ سے نکلتا ہے فرشتہ کے منھ میں داخل ہوتا ہے ۔

اور دوسری حدیث میں ہے

 لیس شئ اشد علی الملک من ریح الثمر ما قام عبد الی صلواة قط الاالتقم فاہ ملک ولایخرج من فیه ایة الایدخل فی فہ الملک
یعنی فرشتہ پر کوئی چیز کھانے کی بوسے زیادہ سخت نہیں ۔جب کبھی مسلمان نماز کو کھڑا ہوتا ہے فرشتہ اس کا منھ اپنے منھ میں لےلیتا ہے جو آیت اس کے منھ سے نکلتی ہے فرشتے کے منھ میں داخل ہوتی ہے ۔
احکام شریعت حصہ اول صفحہ  ١٢٣ 

لھذا منھ میں پان تمباکو رکھ کر قرآن شریف ودیگر اورادووظائف وغیره نہیں کرناچاھۓ ۔خلاف اداب ہے ۔

وھو سبحانہ تعالٰی اعلم بالصواب 

             کتبه 
العبد محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ 
دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام 
بتھریاکلاں ڈومریا گنج سدھارتھنگر یوپی 
٢٢   جمادی الاخری  ١٤٤١ھ
١٦    فروری          ٢٠٢٠ء



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney