آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

اجنبی میت کو دیکھنا کیسا ہے؟

سوال نمبر 739

السلام علیکم و رحمة الله و بركاته 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین درج ذیل مسئلہ میں کہ کسی بھی میت کو دیکھنا کیسا ہے  ثواب ہے یا نہیں
١ :-  مرد عورت کو دیکھ سکتا ہے یا نہیں
٢ :- عورت مرد کو دیکھ سکتی ہے یا نہیں 
٣ :- عورت عورت کو دیکھ سکتی ہے یا نہیں
٤ :- مرد مرد کو دیکھ سکتا ہے یا نہیں
مفصل جواب مع دلائل اور وضاحت کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں فقط 
سائل :- فیضان خان 
پچپڑوا ، بلرام پور
٣ مارچ ، بروز منگل ، 2020





وعلیکم السلام و رحمة الله و بركاته

الجواب بعون الملک الوہاب :

(؛٤/٣/٢/١) مسلم بیمار کی عیادت ہو یا مسلم میت کی زیارت ضرور باعث ثواب ہے البتہ اگر میت اجنبی یا اجنبیہ ہے تو نہیں دیکھ سکتے کیونکہ شرعا دیکھنے کی اجازت نہیں ہے ہاں عورت کے انتقال پر شوہر دیکھ سکتا ہے مگر چھو نہیں سکتا اور شوہر کے انتقال پر عورت دیکھ سکتی ہے چھو بھی سکتی ہے غسل بھی دے سکتی ہے (ماخوذ فتاوی رضویہ جلد 4)
اور مرد کے انتقال پر مرد کے دیکھنے میں کوئی حرج نہیں یوں ہی عورت کے انتقال پر عورت دیکھ سکتی ہے کوئی حرج نہیں. 
نوٹ :-  مزید معلومات کے لیے  بہار شریعت کا مطالعہ کریں

واللہ اعلم بالصواب

شـرف قـلـم گدائے حبیب ملت  محمد سالک رضا حبیبی
اڈیشا، جالیسر، پچھم باڑ :
رابطہ 8658828312
3 مارچ بروز مـنـگل 2020 عیسوی



ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney