سوال نمبر 740
السلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ حالت حمل میں بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنا کیسا ہے ؟ سائل : محمد عباس اشرفی کچھوچھہ شریف
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
الجواب : حالت حمل میں بیوی اور بچہ کا خیال رکھتے ہوئے ہمبستری کرنا جائز ہے - جیساکہ مجدد اعظم سیدی سرکار اعلٰی حضرت الشاہ امام احمد رضا خان محدث بریلوی رضی عنہ ربہ القوی سے سوال ہوا کہ " اگر مرد کو معلوم ہو کہ میری بی بی حاملہ ہے تو کس مدت تک عورت سے صحبت کرنا جائز ہے ؟ " اسکے جواب میں ارشاد فرماتے ہیں کہ " جب تک بچہ پیدا نہ ہو "
اھ ( فتاوی رضویہ ج:23/ ص:380/ دعوت اسلامی)
واللہ تعالیٰ اعلم
کتبہ
اسرار احمد نوری بریلوی
خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اترا کھنڈ
0 تبصرے