سوال نمبر 739
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین درج ذیل مسئلہ میں کہ کسی بھی میت کو دیکھنا کیسا ہے ثواب ہے یا نہیں
١ :- مرد عورت کو دیکھ سکتا ہے یا نہیں
٢ :- عورت مرد کو دیکھ سکتی ہے یا نہیں
٣ :- عورت عورت کو دیکھ سکتی ہے یا نہیں
٤ :- مرد مرد کو دیکھ سکتا ہے یا نہیں
مفصل جواب مع دلائل اور وضاحت کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں فقط
سائل :- فیضان خان
پچپڑوا ، بلرام پور
٣ مارچ ، بروز منگل ، 2020
وعلیکم السلام و رحمة الله و بركاته
الجواب بعون الملک الوہاب :
(؛٤/٣/٢/١) مسلم بیمار کی عیادت ہو یا مسلم میت کی زیارت ضرور باعث ثواب ہے البتہ اگر میت اجنبی یا اجنبیہ ہے تو نہیں دیکھ سکتے کیونکہ شرعا دیکھنے کی اجازت نہیں ہے ہاں عورت کے انتقال پر شوہر دیکھ سکتا ہے مگر چھو نہیں سکتا اور شوہر کے انتقال پر عورت دیکھ سکتی ہے چھو بھی سکتی ہے غسل بھی دے سکتی ہے (ماخوذ فتاوی رضویہ جلد 4)
اور مرد کے انتقال پر مرد کے دیکھنے میں کوئی حرج نہیں یوں ہی عورت کے انتقال پر عورت دیکھ سکتی ہے کوئی حرج نہیں.
نوٹ :- مزید معلومات کے لیے بہار شریعت کا مطالعہ کریں
واللہ اعلم بالصواب
شـرف قـلـم گدائے حبیب ملت محمد سالک رضا حبیبی
اڈیشا، جالیسر، پچھم باڑ :
رابطہ 8658828312
3 مارچ بروز مـنـگل 2020 عیسوی
1 تبصرے
Allah mazeed taraqi ataa farmaye aap ulema hazraat ko
جواب دیںحذف کریں