سوال نمبر 783
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ:- کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ شب برأت یا شب قدر میں قضائے عمری کی نیت کرکے چار رکعت پڑھ لینے سے عمر بھر کی قضا معاف ہو جاتی ہے؟
کیا یہ درست ہے؟
مع حوالہ تحریر فرما ئیں؟
المستفتی:۔عبد الستار راجستھان
کیا یہ درست ہے؟
مع حوالہ تحریر فرما ئیں؟
المستفتی:۔عبد الستار راجستھان
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
کسی معتبر کتاب میں فقیر کی نظر سے اس طرح کی عبارت نہ گزری جس میں یہ تحریر ہو کہ چار رکعت پڑھ لینے سے عمر بھر کی قضا معاف ہو جائے گی یہ عوام کی سراسر جہالت ونادانی ہے اگر ایسا ہوتا پھر کیا تھا کوئی بندہ بے نمازی نہ مرتا اور نہ نماز مفروضہ کا اس قدر اہتمام کرتا جس قدر کیا جاتا ہے یہی چار رکعت پڑھ کر فرض سے سبکدوش ہو جاتا۔
حضور سرکار اعلٰی حضرت رضی اللہ عنہ اسی طرح کے ایک سوال کا جواب دیتے ہو ئے تحریر فرما تے ہیں کہ
”نماز قضائے عمری کہ آخرجمعہ ماہ مبارک رمضان میں اس کاپڑھنا اختراع کیا گیا اور اس میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس نماز سے عمر بھر کی اپنی اور ماں باپ کی بھی قضائیں اُترجاتی ہیں محض باطل و بدعت سیۂ شنیعہ ہے کسی کتاب معتبر میں اصلاً اس کانشان نہیں۔
(فتاوی رضویہ جلد ۷ ص۴۱۸ /رضا فا ؤنڈیشن لا ہور)
کتبہ
فقیر تاج محمد قادری واحــــــــدی
۱۰/ شعبان المعظم ۱۴۴۱ ہجری
۵/ اپریل ۰۲۰۲ عیسوی بروز اتوار

1 تبصرے
Agar Kisi Ki ki 20 sal ki Namaz qaza hai To vah Kya han pahle Fajr ki 20 sal ki world hai FIR Johar ki 20 sal ki FIR SRK 20 sal ki FIR Marne Ki Vishal ki shaadi 20 sal ki is tarike se padh sakta hai jawab dene mein
جواب دیںحذف کریں