سوال نمبر 861
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:- کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ جو عورتیں شوہر کے انتقال کے بعد عدت میں سوا لاکھ کلمہ طیبہ پڑھتی ہیں مردے کی مغفرت کے لئے یا یہ درست ہے؟ نیز یہ بھی بتائیں کہ کلمہ شریف مکمل پڑھنا ہے یا صرف لا الہ الا اللہ تک کچھ عورتوں کا کہنا ہے کہ صرف لالہ الا اللہ تک پڑھنا ہے کیا یہ درست ہئے؟بینوا توجروا المستفتی:حافظ سلمان رضا فیضی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
احادیث طیبہ میں سوا لاکھ نہیں بلکہ ستر ہزار کا ذکر ہے(ہو سکتا ہے کسی حدیث میں سوا لاکھ کا بھی ذکر ہو) نیز یہ بھی ہے کہ صرف عورت عدت میں ہی نہیں پڑھ سکتی بلکہ جب چاہے جو چاہے پڑھے خواہ مرد ہو یا عورت یا بچہ انتقال سے پہلے اور بعد بھی پڑھ سکتے ہیں یونہی تیجہ،دسواں، بیسواں،چالیسواں، سالانہ، وغیرہ کے موقع پر کر سکتے ہیں امید ہے کہ اللہ تعالٰی جل شانہ اس کلمہ کی برکت سے مردے کی مغفرت فرما دیگا۔
بیان کیا جا تا ہے کہ ایک شخص نے اپنی لڑکی کے انتقال کے بعد خواب میں دیکھا کی وہ علیل ہے اور برہنہ (ننگی)ہے اور ایسا کئی بار دیکھا پھر اعلٰی حضرت رضی اللہ عنہ سے استفتا ء کیا تو اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ فرمایا کہ ستَّر ہزار مرتبہ کلمہ شریف پڑھ کر بخش دیا جائے ان شاء اللہ تعالٰی پڑھنے والے اور جس کو بخشا جائے دونوں کے لئے ذریعہ نجات ہوگا۔
پھر فرمایا شیخ اکبر محی الدین ابن عربی علیہ الرحمہ ایک جگہ دعوت میں تشریف لے گئے آپ نے دیکھا کہ ایک لڑکا کھانا کھا رہا ہے کھانا کھاتے ہوئے دفعۃً رونے لگا وجہ دریافت کرنے پر کہا کہ میری ماں کو جہنم کا حکم ہوا ہے اور فرشتے اسے لئے جاتے ہیں (لڑکا اس شہر میں کشف میں مشہور تھا)حضرت شیخ اکبر محی الدین ابن عربی علیہ الرحمہ کے پاس کلمہ شریف ستّر ہزار مرتبہ پڑھا ہوا محفوظ تھا آپ نے اس کی ماں کو دل میں ایصال ثواب کر دیا فوراً وہ لڑکا ہنسا آپ نے ہنسنے کا سبب دریافت فرمایا لڑکے نے جوا ب دیا کہ حضور میری ماں کو فرشتے جنت کی طرف لئے جارہے ہیں،شیخ اکبر علیہ الرحمہ نے ارشاد فرمایا اس حدیث کی تصحیح مجھے اس لڑکے کے کشف سے ہوا اور اس لڑکے کی کشف کی تصدیق اس حدیث سے۔ (الملفوظ حصہ اول ۲۷)
مذکورہ واقعہ سے معلوم ہوا کہ /ستر ہزارکلمہ شریف پڑھ کر ایصال ثواب کرنے سے مغفرت ہو سکتی ہے مگر کلمہ سے مراد پورا کلمہ ہے نہ کہ صرف لا الہ الا اللہ۔ واللہ اعلم بالصواب
نوٹ:۔ بعض لوگ چنے پر کلمہ شریف پڑھواتے ہیں اس لئے فقیر نے وزن کرکے گنتی کی ہے تو ستر ہزار دانہ تقریبا۱۳/ کلوچنامیں رہتا ہے،موت،کفن،دفن کے متعلق مزید معلومات کے لئے فقیر کا رسالہ بستر علات سے قبر تک کا مطالعہ کریں۔
کتبہ
فقیر تاج محمد قادری واحدی
۲۵/ شعبان المعظم ۱۴۴۱ ہجری
۲۰/ اپریل ۰۲۰۲ عیسوی بروز سوموار
۲۰/ اپریل ۰۲۰۲ عیسوی بروز سوموار
0 تبصرے