سوال نمبر 865
السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ
مسئلہ(چھوٹی)تراویح میں سورہ فیل سے والناس تک پڑھنا
یہ کہیں سےثابت ہے ؟
منفرد تراویح پڑھے تو سورہ فیل سے والناس تک یا کوئی بھی سورت پڑھے دونوں میں افضل کیا ہے؟
المستفتی محمد خورشید مصباحی. کچھوچھہ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
(۲-۱)تراویح میں الم تر کیف سے والناس تک.پڑھنا درست ہے یونہی کوئی دوسری صورت بھی درست ہے سرکار اعلی حضرت رضی اللہ عنہ سے سوال ہواکہ "نمازتراویح کی جماعت اس طورپرکہ الم ترکیف سے شروع کرتے ہیں اور والناس تک ایک ایک سورہ ایک ایک رکعت میں پڑھتے ہیں اور پھر الم ترکیف سے والناس تک دوبارہ دس رکعتوں میں پڑھتے ہیں جائز ہے یانہیں؟ تو آپ رضی اللہ عنہ تحریر فرماتے ہیں جائز ہے فی الھندیۃ بعضھم اختار قل ھواﷲ احد فی کل رکعۃ وبعضھم اختار قرأۃ سورۃ الفیل الٰی اٰخر القراٰن وھذا احسن القولین لانہ لایشتبہ علیہ عدد الرکعات ولایشتغل قلبہ بحفظھا کذا فی التجنیس اھ ہندیہ میں ہے بعض نے ہر رکعت میں قل ھواﷲ احد کواختیار کیا اور بعض نے سورہ فیل سے آخر تک کو، اور یہ احسن قول ہے کیونکہ اس صورت میں عددرکعات میں اشتباہ نہیں ہوتا اور نہ ہی ان کے یادرکھنے میں مصروف ہوتاہے جیسا کہ تجنیس میں ہے اھ وﷲ تعالٰی اعلم
( فتاوٰی عالمگیری الباب التاسع فی النوافل مطبوعہ نورانی کتب خانہ پشاور ۱ /۱۱۸ بحوالہ فتاوی رضویہ جلد ۷-ص ۴۶۱-دعوت اسلامی)
اور علامہ صدرالشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں اگر کسی وجہ سے ختم نہ ہو تو سورتوں کی تراویح پڑھیں اور اس کے ليے بعضوں نے یہ طریقہ رکھا ہے کہ الم ترکیف سے آخر تک دو با رپڑھنے میں بیس رکعتيں ہو جائیں گی۔ (عالمگيری بحوالہ بہار شریعت ح ۴تراویح کس بیان) واللہ اعلم.بالصواب
کتبہ
فقیر تاج محمد قادری واحدی
0 تبصرے