آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

شہر کی وہ کون سی مسجد ہے جس میں جمعہ نہیں؟

سوال نمبر 931

السلام علکیم و رحمۃ اللہ تعالی و برکاتہ
  دارالاسلام کے شہر کی کون سی مسجد ہے جس میں جمعہ جائز نہیں ہے جواب عینایت فرمائیں
سائل محمد عرفان رضا بہرئچ شریف





وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعون الملک الوھاب
دار الاسلام کے  شہر کے قلعہ کی مسجد میں جمعہ کی نماز جائز نہیں جب کہ اذن  عام نہ ہو قلعہ میں فوج وغیرہ ہونے کے سبب ہر مسلمان کو اس کی مسجد میں آنے کا اذن عام نہ ہو اور یہی حکم ہر کارخانے اور ہر پولیس لائن کی مسجد کا ہے اگر اس میں ہر مسلمان کو بلا روک ٹوک آنے کی اجازت نہ ہو  اس میں جمعہ جائز نہیں. فتاوی عالمگیری جلد اول مصری  صفحہ ۱۳۹
 میں ہے ان جماعة لو اجمتمعوا فی الجامع و اغلقوا ابواب المسجد  علی انفسھم و جمعو الم یجز ( بحوالہ فقہی پہیلیاں صفحہ ۱۲۰)[مطبع شبیر برادرز لاہور]
(نوٹ) آئندہ اس قسم کے سوال نہ کریں بلکہ مذکورہ بالا کتاب فقہی پہیلیاں کا مطالعہ کریں )واللہ تعالی اعلم بالصواب
     کتــــــــــــــــــبہ
محمـــد معصـوم رضا نوری عفی عنہ منگلور
منگلور کرناٹک انڈیا
۱۸/  رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ ہجری 
۱۲/ مئ  ۰۲۰۲؁ عیسوی بروز منگل



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney