سوال نمبر 961
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرح متین مسئلہ ذیل کے بارے میں، کہ سنی حنفی بریلوی کی تعریف کیا ہے، برائے کرم جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی۔
سائل محمد مشرف رضا
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ جو سنی ہوگا وہ یا تو حنفی ہوگا یا شافعی یا مالکی ہوگا یا حنبلی؛
اور حنفی اسے کہتے ہیں جو حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مقلد ہو؛ اور بریلوی دور حاضر میں سنیت کی پہچان ہے؛
رسول اللہ ﷺ صحابہ کرام تابعین عظام وائمہ مجتہدین کے طریقے پر چلنے والوں کو سنی کہتے ہیں بلفظ دیگر اہلسنت وہے جو ما انا علیہ و اصحابی کا مصداق؛ خلفائے راشدین رضی اللہ تعالیٰ عنھم کی افضلیت کا حسب ترتیب خلافت معتقد ہو صحابہ کرام کا ذکر بھلائی کے ساتھ کرتا ہو ان میں کسی کے بارگاہ کا بے ادب نہ ہو ائمہ اربعہ میں کسی ایک کا مقلد ہو بارگاہ الہی کے بے ادبوں اور بارگاہ رسالت کے گستاخوں جیسے وہابی دیوبندی تبلیغی قادیانی چکڑالوی نیچری رافضی مودودی وغیرہم کو گستاخ اور کافر و مرتد جانے اور ان کے ساتھ اتحاد و اتفاق کو ناجائز جانے
فتاوی امجدیہ میں ہے
اہلسنت و جماعت وہ ہیں جو رسول اللہ ﷺو صحابہ کرام کے عقائد پر ہوں حدیث میں ہے قالو ا من ھم یا رسول اللہ قال ما انا علیہ واصحابی یا یوں سمجھئے کہ حضرت امام ابو منصور ماتریدی اور حضرت امام ابو الحسن اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جو سنیوں کے عقائد بیان فرمائے ہیں ان پر عقیدہ رکھے اور اب یہ گروہ چار مذاہب میں منحصر ہیں حنفی؛ شافعی؛ مالکی؛ حنبلی اور جو ان چاروں سے باہر ہے وہ باطل پر ہے" اھ
ص 337 ج 4 کتاب الشتی
بحوالہ فتاویٰ مرکز تربیت افتاء ج 2 ص 136 کتاب السیر
والله ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد معصوم رضا نوری
۱۳ ذی القعدہ ۱۴۴۱ھ
۵ جولائی ۲۰۲۰ء بروز اتوار
1 تبصرے
ماشاء الله بہت مدلل جواب عنایت فرمایا ھے
جواب دیںحذف کریںالله کریم علم وعمل میں برکتیں عطا فرمائے
آمین یا رب العالمین