آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کچوے سے مچھلی کا شکار کرنا کیسا ہے؟

سوال نمبر 974

السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ 
حضرت یہ بتائیں کہ کچوے سے مچھلی کا شکار  کرنا کیسا ہے کیا کچوے سے شکار کئے ہوئے مچھلی کو کھانا جائز ہے؟ 

 سائل سلمان رضا فیضی





وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مستفسرہ میں اگرچہ کچوے سے مچھلی کا شکار کرنا ناجائز ہے مگر اس شکار کی ہوئی مچھلی کا کھانا جائز ہے؛ 

 حضور سیدی سرکار اعلٰی حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں؛ 
 مچھلی کا شکار کہ جائز طور پرکریں، اس میں زندہ گھیسا پروناجائز نہیں، ہاں مار کر ہو یا تلی وغیرہ بے جان چیز تو مضائق نہیں، یہ سب اس فعل کی نسبت احکام تھے، رہی شکار کی ہوئی مچھلی اس کا کھانا ہر طرح حلال ہے، اگرچہ فعل شکار ان ناجائز صورتوں سے ہوا ہو، 

فتاوی رضویہ جلد 20 صفحہ 343/ رضا فاونڈیشن لاہور

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
          کتبہ 
محمد معصوم رضا نوری عفی عنہ
۵/ ذی الحجہ ۱۴۴۱ہجری
 ۲۷/ جولائی ۲۰۲۰عیسوی  بروز سوموار



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney