جس برتن میں کھانا کھایا اس میں ہاتھ دھونا کیسا؟

سوال نمبر 1001

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال:-- کیا جس برتن میں کھانا کھاۓ اور اسی برتن میں کھانا کھانے کے بعد بھی ہاتھ دھولے تو کیا اس گھر کی برکت چلی جاتی ہے یا دھونا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں
سائل:-- محمد یوسف رضا





وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
صاحب فتاویٰ خلیلیہ خلیل ملت حضرت علامہ مفتی خلیل خاں برکاتی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں 

جس برتن میں کھانا کھایا ہے اس میں ہاتھ دھونا ,یا ہاتھ دھوکر کرتے یا تہ بند کے دامن یا آنچل سے پوچھنا برکت کو اڑا دیتا ہے ۔

سنی بہشتی زیور  حصہ پنجم صفحہ 584۔
فرید بک اسٹال اردو بازار لاہور، 

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب

         کتبہ
محـمد معصــوم رضا نوریؔ عفی عنہ

٤/ محرم الحرام ١٤٤٢ہجری
۲٤/ اگست ۲۰۲۰عیسوی  بروز سوموار






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney