حلال جانور کے کون کون سے اعضاء حرام یا مکروہ یا ممنوع ہیں؟

سوال نمبر 988


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلے میں کے تلی پھیپھڑا اور کلیجی کھانا کیسا ہے؟
 سائل محمد امین رضا فیض آباد





وعلیکم السلام ورحمۃ اللّه تعالیٰ  وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب 

حلال جانور کے سب اجزاء حلال ہیں  مگر بعض کہ حرام یا ممنوع یا مکروہ ہیں وہ یہ ہیں
 (1) رگوں کا خون 
(2) پتّا 
(3) پھُکنا
 (  4/ 5) علاماتِ مادہ ونر 
(6) بیضے
 (7) غدود
 (8) حرام مغز  یہ گردن کے اندر سے گزرتا ہوا ریڑھ کی پوری  
ہڈی   میں آخر تک جاتا ہے اسکی رنگت سفید اور ڈورے کے مانند بھیجے سے شروع ہوتاہے) 
 (9) گردن کے دو ۲/ پٹھے کہ شانوں تک کِھنچے ہوتے ہیں ـ (10) جگر کا خون 
(11) تلی کا خون 
(12) گوشت کا خون کہ بعد ذبح گوشت میں سے نکلتا ہے (13) دل کا خون 
(14) پِت یعنی وہ زرد پانی کہ پِتے میں ہوتا ہے 
(15) ناک کی رطوبت کہ بھیڑ میں اکثر ہوتی ہے 
(15) پاخانہ کا مقام 
(17) اوجھڑی 
(18) آنتیں 
(18) نطفہ 
(20) وہ نطفہ کہ خون ہوگیا (21) وہ کہ گوشت کا لوتھڑا ہوگیا 
(22) وہ کہ پورا جانور بن گیا اور مُردہ نکلا یا بے ذبح مرگیا ـ 
( فتاویٰ رضویہ جلد 20 صفحہ 240 / رضا فاؤنڈیشن لاہور) 
لہٰذا معلوم ہوا حلال جانور کے تلی پھیپھڑا اور کلیجی کھانا بلا کراہت جائز ہے 

واللہ ور سولہ اعلم بالصواب 

کتبہ 
محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ 

۱۷/ ذی الحجہ ۱۴۴۱ہجری
 ۸ / اگست ۲۰۲۰عیسوی  بروز سنیچر






ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    حضرت اس نمبر کو گروپ میں ایڈ کریں براےئ مہربانی

    جواب دیںحذف کریں

Created By SRRazmi Powered By SRMoney