سوال نمبر 998
السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ ایک عورت نے منت مانی کہ میں ایک محرم سے دس محرم تک دس روزہ رکھوں گی لیکن ایک تاریخ کی اس کو خبر نہ ہوئی اب ایسی صورت میں کیا حکم ہے مع حوالہ جواب تحریر فرمادیں اگرچہ مختصر ہو.
المستفتی عبد اللہ قادری
باسمہ تعالی جل جلالہ
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
اگر عورت کو ایک محرم معلوم نہ ہو سکا جس کی وجہ سے وہ روزہ نہ رکھ سکی تو وہ نو روزہ رکھے اور بعد میں ایک روزہ کی قضاء کر لے
علامہ ابن عابدین شامی قدس سرہ تحریر فرماتے ہیں ان المعلق یتعین فیہ الزمان بالنظر الی التعجیل اما تاخیرہ فظاھر انہ جائز اذ لا محذور فیہ (رد المحتار جلد ٣صفحہ ٧١)
الماخوذ فتاوی علیمیہ جلد دوم صفحہ ٢٢٠
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
العبد محمد عمران القادری التنویری غفرلہ
٣ محرم الحرام ١٤٤٢ * ٢٢اگست ٢٠٢٠
الجواب صحیح والمجیب نجیح
سید الشمس الحق برکاتی
الجواب صحیح
فقیر تاج محمد قادری واحدی
0 تبصرے