آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

شلوار میں میانی نا ہو تو نماز کا کیا حکم ہے؟

سوال نمبر 1011

السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ 
ایک سوال ہے کہ اگر عورت کے شلوار میں رومالی نہ ہو تو نماز ہوگی کہ نہیں جواب عنایت فرما ئیں

سائل ذاکرحسین مشاہدی






وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب

بلا کراہت نماز ہو جائیگی پاجامہ میں میانی کا ہونا ضروری نہیں

بنا میانی کے ہی اگر مطابق شرع پردہ ہوجاتا ہے تو اسکی کیا ضرورت ایسے غلط خیالات لوگوں نے اپنے من میں گڑھ لیا ہے جنکا ازالہ ضروری ہے مثلاً مردوں کے لئے بنا جانگھیا کے اور عورتیں صرف نائٹی میں نماز نہیں پڑھ سکتی ایسے افواہ لوگوں میں کافی مشہور ہیں جبکہ انکا شریعت میں کوئی دخل نہیں
اگر ایسا ہے تو ان لوگوں سے پوچھا جائے جانگھیا وغیرہ کی ایجاد سے پہلے کیا لوگوں کی نماز نہیں ہوتی تھی
لہٰذا ایسے توہمات سے بچنا ضروری ہے

حضور مفتی تطہیر احمد صاحب اپنی کتاب میں تحریر فرماتے ہیں کہ
بعض لوگوں میں ایک عام خیال ہے کہ جس کی کوئی حقیقت نہیں پاجامے یا جانگھئے میں رومالی ہونا نماز کی صحت کے لئے بالکل ضروری نہیں ہے بغیر رومالی کے پاجامے اور جانگھئے سے نماز بلا کراہت جائز ہے ہاں جو لباس اور کپڑے غیر مسلموں کے لئے مخصوص ہیں ان کو پہننا گناہ ہے اور ان میں نماز مکروہ ہے انگریزی پینٹ اور شرٹ میں فی زمانہ علمائے کرام نے نماز مکروہ تنزیہی ہونے کا فتویٰ دیا ہے

فتاوی مرکزی دارالافتا صفحہ نمبر 207
ماخوذ از غلط فہمیاں اور ان کی اصلاح صفحہ نمبر/45

واللہ اعلم بالصواب

               کتبہ
 محمدالطاف حسین قادری عفی عنہ 
خادم التدریس دارالعلوم غوث الوری ڈانگالکھیم پورکھیری یوپی



ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney