آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

بغیر غسل دئے نماز جنازہ ادا کرلی تو؟

سوال نمبر 1020

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے میں کہ میت کو بغیر غسل دیے نماز جنازہ ادا کر لی  تو نماز جنازہ ہوجائے گی یا نہیں جواب ارشاد فرمایئے

سائل۔یونس گجرات 





وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوہاب

اگر میت کو بغیرغسل دئےنماز پڑھی گئی تو نماز نہ ہوگی

حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں
بغیر غسل نماز پڑھی گئی نہ ہوئی اسے غسل دے کر پھر نماز پڑھیں
اور اگر قبر میں رکھ چکے مگر مٹی ابھی نہیں ڈالی گئی تو قبر سے نکالیں اورغسل دے کر نماز پڑھیں 
اور مٹی دے چکے تو اب نکال نہیں سکتے
لہٰذا اب اس کی قبر پر نماز پڑھیں کہ پہلی نماز نہ ہوئی تھی اور اب چونکہ غسل ناممکن ہے لہذا اب ہوجائیگی ۔۔
بہارشریعت جلداول حصہ چہارم
صفحہ نمبر/131

واللہ اعلم بالصواب 

            کتبہ 
محمدالطاف حسین قادری عفی عنہ
خادم التدریس دارالعلوم غوث الوری ڈانگالکھیم پورکھیری یوپی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney