سوال نمبر 1025
السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ
بکری گائے بھینس وغیرہ کے جفتی کرانے پر اجرت لینا کیسا ہے بعض لوگ بھینسا بکرا وغیرہ اسی لئے رکھتے ہیں کہ اس سے کمائی کرتے ہیں
سائل نسیم احمد قادری
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
گائے/ بھینس/ اور بکری وغیرہ کے جفتی (گابھن) کرانے کی اجرت لینا ناجائز ہے اسی طرح نر جانور کو جفتی کرنے کے لئے اجرت پر دینا بھی ناجائز ہے
حضور فقیہ ملت مفتی جلال الدین امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ بکرا کے جفتی کرنے کا پیسہ لینا جائز نہیں
جیساکہ ہدایہ جلد 3 صفحہ 287/ میں ہے
لا یجوز اخذ اجرۃ عسب التیس و ھو ان یواجر فحلا لینزو علی اناث
فتاویٰ فیض الرسول جلد 2 صفحہ 419/ شبیر برادرز لاہور
اور ایسا ہی بہار شریعت، حصہ 14 جائز و ناجائز اجارے کے بیان میں ہے ۔
ہاں اگر کوئی پیسہ اس لئے دے رہا ہے کہ انڈو (غیر خصی) کو اس سے اناج وغیرہ لے کر کھلادینا تو لینا جائز ہے بشرطیکہ اس روپیہ کو اسی کام میں خرچ کرے اپنے استعمال میں لانا جائز نہیں
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
18 / محرم الحرام 1442 ہجری
6/ ستمبر 2020 عیسوی بروز اتوار
1 تبصرے
غسل کرنے کا طریقہ
جواب دیںحذف کریں