سوال نمبر 1066
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادیاں کتنی تھیں ان کے نام کیا تھے، اور صاحبزادے کتنے تھے، ان کا نام کیا تھا؟ جواب عنایت فرمائیں
المستفتی :-- محمد گلبہار عالم رضوی گوالپوکھراتر بنگال
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
حضورﷺ کے کتنے اولاد ہیں اس میں مؤرخین کا اختلاف ہے
مگر راجح قول یہ ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے سات اولاد ہوئیں
چار صاحبزادیاں تین صاحبزادے۔ جن کے اسمائے مبارکہ یہ ہیں
① حضرت زینب رضی اللہ عنہا
② حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا
③ حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا
④ حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا
⑤ حضرت قاسم رضی اللہ عنہ
⑥حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ
⑦ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ
مدارج النبوۃ جلد دوم صفحہ ۵۲٤
(مطبوعہ شبیر برادرز لاہور،)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتــــــبـہ
فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۲/ صفر المظفر ١٤٤٢ ہجری
۲۰/ ستمبر ۲۰۲۰ عیسوی بروز یکشنبہ
0 تبصرے