سوال نمبر 1071
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ :- کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کتنے دنوں تک گھر بند رہنے سے وہاں شیطان کا بسیرا ہو جاتا ہے
المستفتی محمد جاوید انور قادری ممبئ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
کتنے دنوں کے بعد، شیطان کا بسیرا ہوجاتا ہے اس کی کوئی حد شرع میں متعین نہیں ہے
البتہ گھر ویران ہو تو شیاطین اسے اڈا بنالیتے ہیں یہ بات حقیقت ہے
لہٰذا جب صاحب مکان، مکان میں رہنے لگیں،
نماز پڑھیں اور قرآن مجید کی تلاوت کریں۔ اور بسم اللہ پڑھ کر رات میں دروازہ بند کریں۔ اور آیۃ الکرسی پڑھ کر سوئیں اور صبح کو بسم اللہ پڑھ کر دروازہ کھولیں تو انشاءاللہ تعالٰی شیاطین کے فتنہ سے محفوظ رہیں گے،
(ماخوذ فتاویٰ امجدیہ جلد چہارم صفحہ ۱۰۸)
مکتبہ رضویہ آرام باغ روڈ کراچی،)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتــــــبـہ
فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۳/ صفر المظفر ١٤٤٢ہجری
۲۱/ ستمبر ۲۰۲۰عیسوی بروز دوشنبہ
0 تبصرے