سوال نمبر 1072
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید ایک کباڑ کی دکان چلاتا ہے جوپلاسٹک لوہا اور اور خالی بوتل خرید کر سپلائی کرتا ہے تو کیا زید شراب کی خالی بوتل خرید کر کافر کی کمپنی کو سپلائی کرسکتا ہے یا نہیں ؟
المستفتی سلمان رضا فیضی اترپردیش
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
سپلائی کر سکتا ہے کوئی حرج نہیں،
کیونکہ شراب پینا حرام ہے شراب کے خالی بوتل کو کافر کی کمپنی کو سپلائی کرنا نہیں،
بشرطیکہ شراب کی خالی بوتل ہو،
جیسا فتاویٰ فیض الرسول میں حضور فقیہ ملت مفتی جلال الدین امجدی علیہ الرحمہ ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں
زید اجرت پر سنیما ہال وغیرہ کی آرائش کراسکتا ہے
بشرطیکہ اس میں تصویر سازی کاکام شامل نہ ہو
اس لئے کہ سنیمادیکھنا گناہ ہے نہ کہ سنیما ہال کی تعمیر وآرائش میں اجرت پر کام کرنا
یہاں تک کہ اجرت پر راج گیر کاگرجا شوالہ بنانا بھی جائز ہے
جیسا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان نے فتاویٰ رضویہ جلد دہم ۸۵ پرتصریح فرمائی ہے اور فتاویٰ قاضی خان علی الہندیہ جلد دوم ۹۰۳ میں ہے " لوبنی بالاجربیعۃ اوکنیسۃ للیہود والنصاری طاب لہ الاجر اھ "
(فتاویٰ فیض الرسول جلددوم صفحہ ٤١٩/ اجارہ کا بیان)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۱٤ صفر المظفر ۱٤٤٢ھجری
0 تبصرے