بینر پر تصویر کے ساتھ مبارکباد دینا کیسا ہے؟

 سوال نمبر 1158


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ربیع الاول کے موقع پر بعض لوگ اپنی تصویر بینر پر چھپوا کر آمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارکباد دیتے ہیں کیا ایسا کرنا جائز ہے۔

 المستفتی قمر رضا دہلی۔




 

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

اسکرین پر نظر آنی والی برقی تصویر کے بارے میں تو علمائے کرام کے موقف میں اختلاف ہے۔ اور علمائے کرام ومفتیان اسلام کے ایک طبقے نے اسکرین پر نظر آنے والی تصویر کے سلسلے میں جواز کا قول کیا ہے.

 مگر خارج میں بلا ضرورت شرعی ان کی پرنٹ آؤٹ نکلوا لینا یہ ناجائز وحرام ہے. اس پر سبھی علماء متفق ہیں۔اپنی تصویر بینر پر چھپوا کر آمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارکباد دینے کے لئے  یا اخبارات میں نیوز کے ساتھ بلا ضرورت فوٹو بھی دلوانا جس کی عموماً پرنٹ ہزاروں کی تعداد میں نکالی جاتی ہے۔ یہ ضرور ناجائز ہے۔ احتراز لازم ہے. حدیث پاک میں ہے ۔مسند احمد وجامع ترمذی میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

یخرج عنق من النار یوم القیمۃ لہ عینان تبصران واذ نان تسمعان ولسان ینطق یقول انی وکلت بثلثۃ بکل جبار عنید وبکل من دعا مع ﷲ الھا اٰخروبالمصورین 

قیامت کے دن جہنم سے ایک گردن نکلے گی جس کے دو آنکھیں ہوں گی دیکھنے والی اور دو کان سننے والے اور ایک زبان کلام کرتی وہ کہے گی میں تین فرقوں پر مسلط کی گئی ہوں جو اللہ تعالٰی کا شریک بتائے اور ہر ظالم ہٹ دھرم اور تصویر بنانے والے ترمذی نے کہا یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔

 بیہقی شعب الایمان میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے راوی رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ان اشد الناس عذابا یوم القیمۃ من قتل نبیا اوقتلہ نبی اوقتل احد والدیہ والمصورون وعالم لم ینتفع بعلمہ 

بیشک روز قیامت سب سے زیادہ سخت عذاب میں وہ ہے جو کسی نبی کو شہید کرے یا کوئی نبی اسے جہاد میں قتل فرمائے یا جو اپنے ماں باپ کو قتل کرے اور تصویر بنانے والے اور وہ عالم جو علم پڑھ کر گمراہ ہو۔

حوالہ فتاوی رضویہ ج ۲۱ ص ۴۲۸ دعوت اسلامی۔



 واللہ تعالٰی اعلم باالصواب

از قلم فقیر محمد اشفاق عطاری سنی شرعی بورڈ آف نیپال ۱ ربیع الاول ۱۴۴۲ ہجری ۱۹ اکتوبر ۲۰۲۰ عیسوی بروز پیر







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney