سوال نمبر 1159
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
عید میلاد النبی ﷺ کے دن روزہ رکھنا کیسا ہے؟
سائل جعفر گجرات
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
عید میلاد النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے دن یعنی بارہ ربیع الاول کو روزہ رکھنا حضور علیہ السلام کی سنت مستحبہ ہے
حدیث پاک میں ہے
عن ابی قتادۃ رضی اللہ تعالٰی عنہ ان رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سئل عن صوم الاثنین فقال فیہ ولدت وفیہ انزل علی
(صحیح مسلم حدیث نمبر ٢٧٥)
ترجمہ:- حضرت قتادہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے پیر شریف کے روزے کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اس دن میں پیدا ہوا اور اسی دن مجھ پر قرآن نازل ہوا.
اس حدیث پاک سے معلوم ہوا کہ اللہ کے نبی مصطفیٰ جان رحمت ﷺ اپنی ولادت کے دن روزہ رکھتے تھے فلہذا ولادت رسول ﷺ کے دن روزہ رکھنا سنت مستحبہ اور مستحسن ہے ہے. واللہ تعالیٰ اعلم
کتبــہ
فقیر محمد ذیشان مصباحی غفر لہ
محمدی لکھیم پور کھیری
خادم التدریس جامعۃ المدینۃ ریاسی
جموں کشمیر انڈیا
9451208424
(٥ ربیع الاول ١٤٤٢ھ)
الجواب صحیح
مفتی محمد طیب حسین صاحب قبلہ امجدی مد ظلہ العالی والنورانی
استاد جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی
0 تبصرے