سوانح میر عبد الواحد بلگرامی رضی اللہ عنہ ایک نظر میں

 سوال نمبر 1166


السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

مفتیان مسائل شرعیہ سے عرض ہے کہ حضرت میر عبد الواحد بلگرامی علیہ الرحمہ کا مختصر تعرف لکھ دیں   جزاک اللہ خیر

المستفتی  : عبد الخالق



الجواب

اسم گرامی سید عبد الواحد بلگرامی رضی اللہ عنہ


سلسلہ نسب سید عبدالوا حد بن سید ابراہیم بن سید قطب الدین بن سید ماہرو بن سید بڈھ بن سید کمال الدین بن سید قاسم بن سید حسین بن سید نصیر بن سید حسین بن سید عمر بن سید محمد صغری بن سید علی بن سید حسین بن سید ابوالفرح ثانی بن سید ابو الفراح بن سید ابو الفرح واسطی بن سید داؤد بن سید حسین بن سید یحیی بن سید زید بن سید عمر بن سید علی بن سید حسن بن سید علی عراقی بن سید حسین بن سید علی بن سید محمد بن سید عیسٰی موتم الاشبال بن سید زید شہید بن امام زین العابدین بن امام حسین بن مولی علی و خاتون جنت فاطمۃ الزہرا  رضی اللہ عنہم بنت سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم.


ولادت 915ھ مقام سانڈہ


تعلیم وتر بیت علماء سانڈہ و شیخ حسین رضی اللہ عنہ سے. 


خلافت شیخ صفی سائی پوری سے ملی.


تصنیفات (1) دیوان (2)ساقی نامہ (3) شرح گلزار(4)شرح مصطحات دیوان حافظ (5) سبع سنابل(6) شرح الکافیہ فی التصوف(7) حدائق ہندی(8)شرح نذہۃ الارواح (9)شرح غوثیہ (10) مکاتیب ثلاثہ(11) حل شبہات(12)مناظرہ انبہ وخرپزہ (13) شرح معمہ قصہ چار بردار(14) تفسیر مفیض المحبت(15)مجموعہ اوراد.


وصال شریف 3/رمضان 1017ھ شب جمعہ مقام بلگرام.


عمرشریف  ایک سو دوسال 102.


ازواج اولاد  (1) بنت شیخ عبد الدائم عثمانی بلگرامی ان سے دو اولادیں تھیں (1) سید عبد الجلیل. (2) سیدہ بی بی مریم رضی اللہ تعالٰی عنہما

(2) مقام قنوج کی تھیں نام درج نہیں ہے. ان سے چار اولادیں تھیں (1)سید فیروز(2) سید یحیی(3) سید طیب(4) سیدہ شاہا. رضی اللہ تعالٰی عنہم اجمعین


نوٹ: خانقاہ واحدیہ طیبیہ کے سادات کرام سید طیب رضی اللہ عنہ کے نسل پاک سے ہیں.


تفصیل سے جاننے کے لئے فقیر واحدی کا رسالہ سوانح عبد الواحد بلگرامی رضی اللہ عنہ مطالعہ کریں


پلے اسٹور سے لوڈ کرنے کے لئے کلک کریں 


طالب دعا


الفقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی اترولوی







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney