سوال نمبر 1193
السلام علیکم و رحمۃاللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ موبائل میں بغیر وضو کے قرآن مجید چھو سکتے ہیں یا نہیں ؟
جواب عنایت فرمائیں!
بینوا وتوجروا۔
المستفتی:- محمد مستجاب نعیمی161 درگا کالونی رام دیو روڈ پالی راجستھان
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔
الجواب بعون الملک الوہاب۔
موبائل کی اسکرین پر قرآن مقدس نمایاں ہو تو خود موبائل کو یا اس کی اسکرین کو بغیر وضو کے چھونا جائز ہے، لیکن ادب کے خلاف ہے اور ادب کا تقاضا یہ ہے کہ اسے بھی بے وضو نہ چھوئیں۔
موبائل فون کے ضروری مسائل میں ہے کہ موبائل کی اسکرین پر قرآن مقدس شکل مرسوم (الفاظ و حروف کے ساتھ) نمایاں ہو تو خود موبائل کو یا اس کی اسکرین کو (جس پر قرآن پاک مرسوم ہے) بلاحائل اور بے وضو چھونا جائز ہے۔
یہ اصل حکم ہے، لیکن ادب کا تقاضا اور مستحب یہ ہے کہ اسے بھی بے وضو نہ چھوئیں۔
(ماخوذ از موبائل فون کے ضروری مسائل، صفحہ۱۵۶)
۔والله تعالیٰ ورسولہ ﷺ اعلم بالصواب۔
کـتبـہ
مـحـمـد چـاند رضــا اسمٰعیلی
، دلانگی، متــعلم دارالــعـلوم غــوث اعــظم،مســـکیڈیہ، جـھـارکھنڈ۔
۵/ربیع الغوث ۱۴۴۲ ہجری۔
۲۱/نومبر ۲۰۲۰ عیسوی۔
1 تبصرے
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جواب دیںحذف کریںکیا فرماتے ہیں علمائے کرام مفتیان شرع اس مس مسئلہ کے بارے میں زید اور اس کی بیوی حج کرنے کے لیے گئے راستے میں زید کا انتقال ہو گیا اب زید کی بیوی عدت گزارے
گی یا حج سفر کو جاری رکھے گی
جواب عنایت فرمائیں