سوال نمبر 1237
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
علمائے کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ کان میں انگلی ڈالے بغیر اذان پڑھنا درست ہے یا نہیں؟
سائل محمد معراج احمد رضوی بارہ بنکی
وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
الجـواب بعـون المــلـک الوھـاب:
بغیرکان میں انگلی ڈالے بھی اذان دینے سے اذان ہوجائے گی کیونکہ کان میں انگلی ڈالنا کوئی فرض واجب نہیں ہے بلکہ مستحب ہےاور ترک مستحب پر کوئی بھی عبادت نماز خواہ اذان ناقص نہیں ہوتی ہے۔
جیساکہ حضور صدر الشریعہ تحریر فرماتے ہیں کہ:
اذان کہتے وقت کانوں میں انگلیاں ڈالے رہنا مستحب ہے اور اگر دونوں ہاتھ کانوں پر رکھ لئے تو بھی اچھا ہے۔
اور اول احسن ہے کہ ارشاد حدیث کے مطابق ہے اور بلندی آواز میں زیادہ معین کان جب بند ہوتے ہیں آدمی سمجھتا ہے کہ ابھی آواز پوری نہ ہوئی اور زیادہ بلند کرتا ہے
(بہار شریعت جلد اول حصہ سوم صفحہ نمبر۲۹)
واللہ اعلم بالصواب
محمد الطاف حسین قادری عفی عنہ
۲۸/ ربیع الثانی ۱۴۴۲
۱۴/ دسمبر ۲۰۲۰ بروز دوشنبہ مبارکہ
0 تبصرے