آنکھ بند کرکے نماز پڑھنا کیسا ہے؟

 سوال نمبر 1259


السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آنکھ بند کر کے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ 

بحوالہ جواب عنایت فرمائیں! 

المستفتی۔۔۔ حشمت رضا نظامی گورکھپوری




 


وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب: 

نماز میں آنکھیں بند کرنا مکروہ ہے، لیکن اگر آنکھیں کھلی رہنے میں خشوع خضوع نہ ہوتا ہو اور توجہ اِدھر اُدھر بٹتی ہو تو بند کرنے میں حرج نہیں بلکہ بند کرنا ہی بہتر ہے۔ 


جیساکہ حضور صدرالشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ بحوالہ در مختار و ردالمحتار تحریر فرماتے ہیں کہ:

نماز میں آنکھ بند کرنا مکروہ ہے، مگر جب کھلی رہنے میں خشوع نہ ہوتا ہو تو بند کرنے میں حرج نہیں، بلکہ بہتر ہے۔ 

(بہار شریعت مطبوعہ دعوت اسلامی، جلد۱، حصہ ۳، صفحہ۶۳۴)


۔والله تعالیٰ ورسولہ ﷺ اعلم بالصواب۔ 

کـتـبہ: مـحـمـد چـاند رضــا اسمٰعیلی، دلانگی،

 متــعلم دارالــعـلوم غــوث اعــظم،مســـکیڈیہ، جـھـارکھنڈ۔

۱۱ /جماد الاولی ۱۴۴۲ ہجری۔۔

۲۷/دسمبر ۲۰۲۰ عیسوی۔







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney