آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

جھینگا کھانا کیسا ہے؟

 سوال نمبر 1289


السلام علیکم و رحمۃ اللٰہ وبرکاتہ

میرا سوال یہ ہے کہ جھینگا کھانا کیسا ہے؟ ۔جواب عنایت کیجئے ۔

المستفتی :توصیف برکاتی ناگپور






وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوھاب:

جھینگے میں اختلاف ہے کہ یہ مچھلی ہے یا نہیں اس بناء پر اس کی حلت وحرمت میں بھی اختلاف ہے لہذا اس سے بچنا ہی افضل ہے

 

اعلیٰ حضرت رضی عنہ ربہ القوی تحریر فرماتے ہیں کہ: جھینگے کو حمادیہ میں دود یعنی کیڑا کہا اور کیڑے حرام ہیں اور اہل حلت کی طرف سے دلیل میں یہ نہ کہا کہ وہ مچھلی ہے بلکہ یہ کہ اس پر مچھلی کا نام بولا جاتا ہے تحقیق مقام یہ ہے کہ ہمارے مذہب میں مچھلی کے سوا تمام دریائی جانور مطلقاً حرام ہیں تو جن کے خیال میں جھینگا مچھلی کے قسم سے نہیں ان کے نزدیک حرام ہونا ہی چاہئے مگر کتب لغت وطب وکتب علم حیوان میں بالاتفاق اس کی تصریح ہے کہ وہ مچھلی ہے_

 

قاموس میں ہے:

"الا ربیان بالکسر سمک کالدود اھ

 اور ایسے شبہہ واختلاف سے بے ضرورت بچنا ہی چاہئیے اھ_



( فتاویٰ رضویہ قدیم  جلد ۸ صفحہ ۳۷٦ رضا اکیڈمی ممبئی) 


(ایسا ہی فتاویٰ مرکز تربیت افتاء جلد دوم صفحہ ۳۰۷ تا ۳۰۸ میں ہے) 


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


کتبہ: فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ


۲۳ جمادی الاول ۲٤٤١؁ ھجری 

۸ جنوری ۱۲۰۲؁ عیسوی




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney