آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

میلا کپڑا دیوار پر لٹکانا کیسا ہے؟

 سوال نمبر 1302


السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

مسئلہ:۔ کیا فر ما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  اتارا ہوا کپڑا یعنی گندا کپڑا دیوار پر یا کھوٹی پر لٹکانا جائز ہے یا نہیں؟ برائے کرم جواب مدلل عطا فرمائیں مہربانی ہوگی۔





وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 الجواب بعون الملک الوہاب:

پرانا یعنی اتارا ہوا میلا کچیلا و ناپاک کپڑا دیوار پر لٹکانا جائز ہے شرعاً حرام و ناجائز نہیں ہے مگر بہتر یہ ہے کہ پرانے کپڑے کو یونہی نہ چھوڑا جا ئے اور نہ ہفتہ ہفتہ دیواروں پر لٹکا دیا جائے بلکہ وقت فرصت اسے دھوکر تہہ کرکے رکھ دیا جا ئے کیونکہ پرانے یعنی میلے کچیلے کپڑے کئی کئی دن لٹکے رہنے سے گھر میں بیماری اور غربت آتی ہے ۔

ھذا ماظہرلی واللہ اعلم


کتبہ: فقیر تاج محمد قادری واحدی




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney