آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

مری ہوئی مچھلی کھانا کیسا ہے؟

 سوال نمبر 1305


السلام علیکم ورحمتہ اللہْ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین درج ذیل مسئلہ میں کہ مری ہوئی مچھلی کھانا کیسا ہے ؟خواہ وہ مچھلی تالاب ،ندی یا سمندر کے پانی میں مری ہو یا مچھلی پکڑنے والوں نے مچھلی پکڑ کر کسی برتن میں پانی کے ساتھ رکھے ہوں اور وہ مرگئ ہو ۔

لہذا اس کا مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی

سائل محمد عامر بوکارو جھارکھنڈ







وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب:- مری ہوئی مچھلی حلال ہے جبکہ پانی سے نکالنے کے بعد مری ہو مثلا سمندر تالاب ندی وغیرہ سے پکڑ کر لایا گھر کے ٹب وغیرہ میں رکھا اور مرگئی تو جائز ہے یونہی سمندر ندی تالاب میں لاٹھی سے مارا اور مرگئی جب بھی حلال ہے  


حدیث شریف میں ہے: حَدَّثَنَا أَبُو مُصْعَبٍ، ‌‌‌‌‌‏حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، ‌‌‌‌‌‏عَنْ أَبِيهِ، ‌‌‌‌‌‏عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، ‌‌‌‌‌‏أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‌‌‌‏  أُحِلَّتْ لَنَا مَيْتَتَانِ، ‌‌‌‌‌‏الْحُوتُ وَالْجَرَادُ .

ترجمہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہمارے لیے دو مردار: مچھلی اور ٹڈی حلال ہیں۔ (ابن ماجہ ۳۲۱۸)


علامہ صدرالشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: پانی کی گرمی یا سردی سے مچھلی مرگئی یا مچھلی کو ڈورے میں باندھ کر پانی میں ڈال دیا اور مرگئی یا جال میں پھنس کر مرگئی یا پانی میں کوئی ایسی چیز ڈال دی جس سے مچھلیاں مرگئیں اور یہ معلوم ہے کہ اس چیز کے ڈالنے سے مریں یا گھڑے یا گڑھے میں مچھلی پکڑ کر ڈال دی اور اس میں پانی تھوڑا تھا اس وجہ سے یا جگہ کی تنگی کی وجہ سے مرگئی ان سب صورتوں میں حلال ہے. (بہار شریعت ح۱۵)


لہذا مری ہوئی مچھلی بھی حلال ہے ہاں جو مچھلی اپنے آپ مرکر پانی کی سطح پر تیرنے لگے اس کا کھانا حرام ہے 


جیسا کہ حدیث شریف میں ہے: حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول ﷲ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا کہ '' دریا نے جس مچھلی کو پھینک دیا ہو اور وہاں سے پانی جاتا رہا اسے کھاؤ اور جو پانی میں مر کر تیر جائے اسے نہ کھاؤ۔'' (ابو داود و ترمذی)


اور علامہ صدر الشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: جو مچھلی پانی میں مر کر تیر گئی یعنی جو بغیر مارے اپنے آپ مر کر پانی کی سطح پر الٹ گئی وہ حرام ہے۔ (بہار شریعت ح۱۵)

 واللہ اعلم بالصواب 


کتبہ: فقیر تاج محمد قادری واحدی




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney