مسجد میں قضا نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

 سوال نمبر 1337


السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد میں قضا نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں یا اگر کوئی پڑھ رہا ہے یا پڑھا ہے اس کے لئے کیا حکم ہے؟ 

مدلل جواب عنایت فرمائیں 

المستفتی محمد شمشیر رضا  گوپالگنج بہار






وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب:- قضا نماز کہیں بھی پڑھ سکتا ہے جب کہیں بھی پڑھ سکتے ہیں تو اگر کسی نے مسجد میں پڑھ لیا تو اس پر کوئی حکم نہیں لگے گا۔ لیکن گھر پر پڑھنا زیادہ بہتر ہے اس لئے کہ قضا نماز لوگوں پر ظاہر کرنا گناہ ہے کیوں کہ نماز کا ترک کرنا گناہ ہے اور گناہ کا ظاہر کرنا بھی گناہ ہے۔ اور گناہ سے بچنا ہر انسان پر لازم ہے۔ 

(حوالہ: کتب فقہ فتاوی)

واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب۔۔


از قلم: فقیر محمد اشفاق عطاری

خادم دارالافتاء سنی شرعی بورڈ آف نیپال،،

 ۰۲ جمادی الثانی ۱۴۴۲ ہجری،، ۱۶ جنوری ۲۰۲۱ عیسوی بروز ہفتہ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney