آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

پوربی نعت پڑھنا کیسا؟

 سوال نمبر 1350


السلام علیکم ورحمتہ اللہ  برکاتہ  

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس کے بارے میں جو شاعر پوربی نعت پڑھتے ہیں تو پڑھنا درست ہے کی نہیں شریعت کا کیا حکم ہے جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی؟ 

سائل نعمت علی بدلہ چوراہا





وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

الجواب 

درست ہے خواہ کسی زبان میں ہو بشرطیکہ اس نعت میں خلاف ادب و تعظیم کوئی لفظ استعمال نہ کیا گیا ہو حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ ”علامت محبت یہ ہے کہ شان اقدس میں جو الفاظ استعمال کیے جائیں ادب میں ڈوبے ہوئے ہوں کوئی ایسا لفظ جس میں کم تعظیمی کی بو بھی ہو کبھی زبان پر نہ لائیں اگر حضور کو پکاریں تو نام پاک کے ساتھ ندا نہ کریں کہ یہ جائز نہیں بلکہ یوں کہے یا نبی اللہ یا رسول اللہ 

یا حبیب اللہ

( بہارشریعت ح ١ص٢١ مطبوعہ قادری کتاب گھر اسلامیہ مارکیٹ بریلی شریف)

پوربی زبان میں تصغیر کے الفاظ کثرت سے استعمال کیے جاتے ہیں اگر یہ الفاظ حضور کی جانب منسوب ہوں تو قطعاً ناجاٸز و حرام ہیں جیسے لفظ ”مُکھڑا“ اور ”انکھڑیاں“ اور ان کے مثل دوسرے الفاظ

کما قال الامام احمد رضا علیہ الرحمہ ”المعتمدالمستد“

صفحہ ١٥١

مفتی بدرالدین احمد قادری رضوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں   کہ سرکار کی مقدس چادر کو چدریا“ سرکار کے مقدس راستے کو ڈگریا“سرکار کے بابرکت نگر کو نگریا“سرکار کے چہرہ انور کو مکھڑا سرکار کے مقدس آنگن کو انگنوا سرکار کی قدسی نظر کو نظریا اور نجریا سرکار کے مقدس کاشانہ کو بکھریا سرکار کی ذات قدسی کو عربی سنوریا“یا عربی سجنوا -بولنا پڑھنا اورلکھنا تحقیرکی صورت میں کفر اور محبت کی صورت میں کفر نہیں مگر حرام ضرور ہے ( مفہوم /مقالٸہ نورانی مع ردّ تقویةالایمان شاٸع کردہ رضا اکیڈمی ممبٸ صفحہ٩و١٠)

تفصیل کے لیے مفتی بدرالدین احمد قادری رضوی علیہ الرحمہ کی تصنیف ”مقالٸہ نورانی مع رد تقویةالایمان کا مطالع ضرور کریں خاص کر شعراء حضرات مذکورہ حوالہ جات سے ثابت ہوا کہ اگر اس طرح کے جملے کلام میں استعمال کیا تو توبہ کرے

فقط/واللہ تعالٰی اعلم 

        کتبہ 

 معظم علی قادری غفر لہ القوی    ١٣جمادی الاخری ١٤٤٢

مطابق   ٢٧ جنوری ٢٠٢١




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney