آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

غروبِ آفتاب کے وقت کھانا پینا کیسا ہے؟

 سوال نمبر 1390


السلام علیکم ورحمة اللہ 

علماء کرام کی بارگاہ ایک سوال عرض ہے کہ: کیا غروب آفتاب کے وقت کھانا پینا منع ہے ؟ 

سائل: حسن رضا بریلوی





وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب: 

کھانا، کھانا کسی وقت منع نہیں لیکن عوام میں  مشہور ہے کہ بعد عصر  مطلقاً کھانا کھانے سے پرہیز کرنا چاہئے، یہ عوام کی غلط فہمی ہے، کیونکہ شریعت میں اس کی ممانعت نہیں ہے،  

البتہ صوفیائے کرام کا یہ طریقہ رہا ہے کہ وہ عصر اور مغرب کے مابین روزہ کی طرح گزارتے ہیں اور شب بیداری میں مصروف رہتے ہیں،


صاحب فتاویٰ خلیلیہ حضرتِ علّامہ مفتی خلیل احمد خان قادری برکاتی قدس سرہ العزیز فرماتے ہیں: 

عصر کے بعد کھانے پینے سے بہت سے مرد اور عورتیں پرہیز کرتی ہیں، یہ کوئی شرعی مسئلہ نہیں- البتہ صوفیاء کا طریقہ رہا کہ ان کے نزدیک رات طالبان حق کی عید ہے' اور عید سے پہلے روزہ ہوتا ہے' تو عصر اور مغرب کے مابین کو وہ روزہ کی طرح گزارتے ہیں، اور شب بیداری میں مصروف رہتے ہیں, اگر یہی نیت رکھی جائے کہ بزرگوں کا اتباع مقصود ہے, تو کوئی حرج نہیں-"


(سنی بہشتی زیور حصہ پنجم صفحہ ۵۷۷  فرید بک سٹال اردو بازار لاہور)

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 


کتبہ: فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۲۰ جمادی الثانی ۲٤٤١؁ ھجری




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney