آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

سورہ توبہ کے شروع میں بسم اللہ الرحمن الرحیم کیوں نہیں؟

 سوال نمبر 1423


السـلام علیکـم ورحمةالله وبرکاتہ

قرآن پاک میـں ہر سورت کے شروع میـں بسم اللہ ہے لیکن سورة التوبہ کے شروع میـں بسم الله نہیـــــــں ہے اس کی کیا وجہ ہے برائے کرم رہنمائی فرمائیں

المستفتی ازہر نورانی دولت پور






وعلیکم السلام ورحمتہ الله وبرکاتہ

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

 قرآن کریم کی ہر سورت کے ساتھ بسم اللّٰہ الخ نازل ہوئی اور حضور اکرم صلی الله عليه وسلم نے کاتب وحی کو ہر سورت سے پہلے اسکے لکھنے کا حکم فرمایا لیکن سورہ توبہ کے ساتھ بسم اللّٰہ الخ شریف نازل نہیں ہوئی اس لیے حضور انور صلی صلی الله عليه وسلم نے کاتب وحی کو اس کے لکھنے کا حکم نہیں فرمایا حضرت مولی علی کرم اللہ وجہ الکریم سے روایت ہے کہ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم امان ہے اور سورۃ توبہ تلوار کے ساتھ امان اٹھا دینے کے لیے نازل ہوئی اس لیے قبل سورہ توبہ بسم اللّٰہ الخ شریف نہیں 


مستدرک کتاب التفسیر تفسیرسورۃ التوبہ

اور حضرت علامہ سید آل رسول حسنین میاں برکاتی مارہروی مدظلہ العالی والنورانی بخاری شریف کے حوالہ سے تحریر فرماتے ہیں 

قرآن مجید کی تمام سورتوں کی ترتیب خود حضور صلی الله عليه وسلم نے فرمائی تھی سواے سورۃ انفال کے کہ اس سورت کو سورۃ اعراف کے بعد سورۃ توبہ سے پہلے حضرت عثمان غنی رضی اللّٰہ عنہ نے اپنے اجتہاد سے رکھا نیز سورہ توبہ سے قبل بسم اللّٰہ الخ نہیں لکھی گئی یہ بھی آپ کا اجتہاد تھا پھر بعض صحابہ کرام علیھم الرضوان نے آپ سے دو سوال کیے 

ایک سورۃ اعراف و سورۃ توبہ کی آیات کے متعلق دوسرا ہر سورت سے پہلے بسم اللہ الخ ہے سورۃ توبہ سے قبل کیوں نہیں لکھی تو حضرت عثمان غنی رضی الله تعالٰی عنہ نے اسکی کئ وجوہات بیان فرمائے ان میں سے ایک وجہ کا خلاصہ یہ ہے اس میں مجھے اشتباہ پیدا ہو گیا تھا کہ سورۃ توبہ سورۃ انفال ایک ہی سورہ ہے یا دو نیز سورۃ انفال کے مضامین سورۃ توبہ سے ملتے جلتے ہیں اس لیے حضور اکرم صلی الله علیہ وسلم نے اسکی ترتیب نہیں فرمائی ان وجوہ سے میں نے انفال و توبہ کو ملا دیا اور ایک ہونے دو ہونے کا لحاظ کرتے ہوئے نام الگ الگ رکھے اور بیچ میں تسمیہ شریف نہ لکھی 


بخاری شریف تفسیر روح المعانی 

ماخوذ، کیا آپ جانتے ہیں ص ۷۳۲؃ باب معلومات کتب سماوی

مصنفہ حضرت علامہ سیدآل رسول حسنین میاں برکاتی مارہروی مدظلہ العالی


         کتبہ 

العبد ابوالثاقب محمد جواد القادری واحدی لکھیم پوری




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney