سید کی غیر سید میں شادی کرنا کیسا ہے؟

 سوال نمبر 1430


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

مسئلہ:- کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک لڑکا شیخ ہے اور ایک لڑکی سیدہ ہے تو کیا شیخ لڑکا سیدہ لڑکی سے شادی کر سکتاہے عوام میں مشہور ہے کہ شادی نہیں کر سکتے ہیں قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں مہربانی ہوگی 

المسفتی :- محمد رضا صدیقی سیتا مڑھی بہار







وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

 بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوھاب

صدیقی یا فاروقی لڑکا ہے تو وہ سادات کا کفو ہے وہ سیدہ لڑکی سے نکاح کر سکتے ہیں 

البتہ دور حاضر کے بناوٹی شیخ مثلاً انصاری منصوری وغیرہ یا کوئی اور کسی خاندان کا ہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ عالم دین پابند شرع مسلک اعلٰی حضرت کا ماننے والا ہو تو  سیدانی سے نکاح کرسکتا ہے 

  بشرطیکہ سیدانی کا ولی اس پر راضی ہو

اعلٰی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمتہ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ اگر بالغہ سیدانی خود اپنا نکاح اپنی خوشی و مرضی سے کسی مغل پٹھان یا انصاری شیخ غیر عالم دین سے کرے گی تو نکاح سرے سے ہوگا ہی نہیں جب تک کہ اس کا ولی پیش از نکاح مرد کے پر مطلع ہوکر صراحتاً اپنی رضا مندی ظاہر نہ کر دے ۔

اور اگر نابالغہ ہے اس کا نکاح باپ دادا کے سوا کوئی ولی اگرچہ حقیقی بھائی یا چاچا یا ماں ایسے شخص سے کردے تو وہ بھی محض باطل و مردود ہوگا اور باپ دادا بھی ایک ہی بار ایسا نکاح کر سکتے ہیں دوبارہ اگر کسی دختر کا نکاح ایسے شخص سے کریں گے تو اس کا کیا ہوا بھی باطل ہوگا 

کل ذالک معروف فی کتب الفقہ کالدرالمختار غیره من الاسفار  (فتاوی رضویہ جلد پنجم صفحہ نمبر ٢٩٣)


(فتاوی برکاتیہ ص: ١٤٧ )


(تفصیل کے لئے دیکھیں فتاوی رضویہ قدیم جلد پنجم کتاب النکاح باب الولی صفحہ نمبر ٣٩،٤٠،٤١ کا مطالعہ کریں )


واللہ تعالی اعلم بالصواب 


          کتبہ 

محمد مدثر جاوید رضوی 

مقام۔ دھانگڑھا 

علاقہ۔ بہادر گنج 

ضلع۔ کشن گنج بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney