• Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں
مسائل شرعیہ
  • Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں

11 مُحَرَّم بروز سوموار 1447ھ

آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

ہوممتفرقاتسورہ یاسین کا کتنا ثواب ملتا ہے؟

سورہ یاسین کا کتنا ثواب ملتا ہے؟

SRRazmi مارچ 06, 2021 متفرقات

 سوال نمبر 1454


السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں زید کہتا ہے کہ سورہ یاسین ایک مرتبہ پڑھنے پر دس ختم قرآن کریم کا ثواب ملتا ہے اور دس ختم قرآن مجید کے 300 سو پارے کا ثواب ملتا ہے اب اگر ایک سورہ یاسین پڑھکر 300 سو پارے کا ثواب کسی کو ایصال ثواب کریں تو درست ہے یا نہیں؟ 

حوالے کے ساتھ جواب عطا فرمائیں نوازش ہوگی 

المستفتی۔اسیرحضور تاج الشریعہ محمد عارف قادری بازار پوروہ قیصر گنج ضلع بہرائچ شریف یوپی





وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب زید کا کہنا بالکل درست ہے کہ ایک بار سورہ یٰس پڑھنے پر دس بار قرآن مجید پڑھنے کا ثواب ملتا ہے اور یقیناً ایک بار سورہ یٰس شریف پڑھنے سے تین سو(٣٠٠) پارے کا ثواب ملتا ہے لیکن یہ بعینہ تین سو پارہ نہیں ہوتا ہے فقط تین سو پارے کا ثواب ملتا ہے یہ سورہ یاسین کی خصوصیت ہے لہٰذا سورہ یٰس کی تلاوت سے حاصل شدہ ثواب کو کسی بھی سنی صحیح العقیدہ مسلمان کو ایصال ثواب کیا جا سکتا ہے لیکن سورہ یاسین پڑھ کر تین سو پارے کا ایصال ثواب نہیں کیا جاسکتا ہے بلکہ جو آپ نے پڑھا ہے وہی ایصال ثواب کریں اللہ تعالٰی بہتر جزا عطا فرمانے والا ہے۔

 جامع الترمذی میں یہ حدیث موجود ہے حضرت انس بن مالک رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، سرکارِ دو عالَم   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   نے ارشاد فرمایا  ہر چیز کے  لئے قلب ہے اور قرآن کا قلب سورۂ  یٰسٓ ہے اور جس نے سورہ ٔ  یٰسٓ  پڑھی تو  اللہ  تعالٰی اس کے لئے دس بار قرآن پڑھنے کا ثواب لکھتا ہے۔ 

(ترمذی، کتاب فضائل القرآن، باب ما جاء فی فضل یس،  ۴ / ۴۰۶ ، الحدیث:  ۲۸۹۶

بحوالہ صراط الجنان سورہ یٰس


  واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

             کتبہ 

محمد عمران قادری تنویری عفی عنہ




Join our WhatsApp Channel


اگلا مسئلہ
پچھلا مسئلہ

ملتے جلتے مراسلے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

ضروری معلومات

  • زکوۃ کلکولیٹر
  • فطرہ کیلکولیٹر
  • منتظمین مسائل شرعیہ

پیروکاران

ماہنامہ مسائل شرعیہ

ایک علمی و تحقیقی ماہنامہ، جو شرعی مسائل کو قرآن و سنت کی روشنی میں پیش کرتا ہے۔ مکمل مطالعے کے لیے یہاں کلک کریں۔

📖 ماہنامہ
فالو کریں
📢 ہماری تازہ اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ چینل کو فالو کریں!
گروپ جوائن کریں

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

5318301

مشہور اشاعتیں

عمر میں خیر و برکت کیلیے دعائے عاشوراء

یوم عاشورہ کے دن غسل کرنا کیسا ہے؟

محرم الحرام میں ڈھول بجانے والے اور دیکھنے والوں کو ثواب سمجھ کر پانی پلانا کیسا ہے؟

تعزیہ کے سامنے فاتحہ کرنا کیسا ہے؟

محرم کا کھچڑا (حلیم) بنانا کیسا ہے؟

Created By SR Razmi | Powered By SR Money Since 24/03/2019
Created By SRRazmi Powered By SRMoney

    ایک ضروری اعلان