آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

جب اللہ ہر چیز پر قادر ہے تو پھر شیعہ، سنی، وہابی سب الگ الگ کیوں ہیں؟

 سوال نمبر 1462


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فر ماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ: زید کا کہنا ہے "ان اللہ علی کل شئی قدیر" بیشک اللہ تعالی ہر چیز پر قادر ہے زید کا کہنا ہے کافر بھی اور شیعہ بھی الگ ہے دیو بندی بھی الگ جب اللہ تعالٰی ہر چیز پر قادر ہے ایسا کیوں ہے؟ جواب عنایت فرمائیں 

محمد ذیشان الہ 






وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون الملک الوہاب  اللہم  ھدایۃ الحق والصواب:

سوال مذکور کا الزامی جواب تو یہ ہے کہ جس آیت کریمہ کے ذریعے سے زید معترض ہوا وہی آیت تکریمہ اس کے اعتراض کا جواب  بھی ہے کہ اللہ رب العزت جب ہر چیز پر قادر ہے تو وہ ان کی ہدایت و گمراہی پر بھی قادر ہے "من یھدہ  اللہ فلا مضل لہ ومن یضللہ فلا ھادی لہ"  کوئی اس کے حکم میں دم نہیں مار سکتا لہذا ان فرقہاۓ باطلہ کے گمراہ و کافر ہونے کی وجہ سے کسی کو بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں چوں و چرا کی گنجائش نہیں وہ جسے چاہے راہ راست دکھاۓ اور جو مستحق ضلالت ہو وہ گمراہ ہو نیز عزت و ذلت بھی اسی کے دست قدرت میں ہے اہل حق کے لئے عزت ہے اور باطل کے لیے ذلت ہے نیز کسی کا گمراہ ہونا یہ خود اس کے کسب پر ہے کہ وہ جیسا کرنے والا تھا اللہ رب العزت نے اس کے مقدر میں ویسا پہلے سے ہی جان کر کے لکھ دیا اس کے لکھنے نے کسی کو مجبور نہ کیا 


ثانیا ،اگر ان فرقوں کے عقائد باطلہ کو منسوب اللہ کیا جائے اگرچہ یہ نسبت درست نہیں تو اس بارے میں علمائے کرام  فرماتے ہیں کہ خلق قبیح قبیح  نہیں کسب قبیح قبیح ہے

 یعنی قبیح کو پیدا کرنا یہ برا نہیں بلکہ قبیح کو حاصل کرنا یہ  برا ہے اگر خلق قبیح قبیح اور کسب قبیح قبیح نہ ہو تو بندہ کسی صورت سے ماخوذ ہی نہ ہوگا لہذا اللہ رب العزت کا قبیح و سعید دونوں کو خلق فرمانا مطیع و عاصی کے ما بین خط امتیاز  و مجرم و نیکو کار کے ما بین فرق جلی بھی لہذا بندے کا کافر  اور دیوبندی و شیعہ ہونا یہ خود اس کے کسب  سے ہے  نہ کہ خلق قبیح کی وجہ سے۔


لہذا زید کو چاہئےایسے جملوں سے گریز و پرہیز کرے نیز احتیاطا توبہ بھی کرے 


(ماخوذ از کتب فقہ و فتاوی و کلام)

واللہ اعلم 


 کتبہ: محمد ساجد چشتی شاہجہانپوری 

خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney